ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ انسداد تمباکو نوشی ٹاسک فورس کا میٹنگ بارہ مارچ کو طلب، تمباکو نوشی کے خلاف موجود قوانین اور ضلع میں کم عمر بچوں کو تمباکو کے اشیاء کی خرید وفروخت کے حوالے سے لاگو دفعہ 144 پرعمل درآمدکاجائزہ لیا جائیگا۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (رحیم امان) تمباکو نوشی سے پاک گلگت بلتستان مہم کے تحت کمشنر گلگت گلگت ڈویژن کی ہدایات کی روشنی میں فیاض احمدڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ کے سربراہی میں قائم شدہ انسدادتمباکو ٹاسک فورس کامیٹنگ 12مارچ کو طلب کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق سیڈو گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کے کوڈینیٹر اسلم شاہ کی فیاض احمدپٹی کمشنر کمشنرضلع ہنزہ او ذولقرنین اسسٹنٹ کمشنر گوجال ہنزہ کے ساتھ ایک میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ نے ٹاسک فورس کے باقاعدہ میٹنگ طلب کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ نے کہاکہ ہنزہ کے عوام باشعور اور پاکستان میں سب سے زیادہ شرح خواندگی رکھنے والے لوگ ہیں ضلع ہنزہ بین الاقوامی سطح پر شہرت کا حامل ہے، ہنزہ جیسے اہم علاقے کے نوجوانوں کو تمباکو نوشی جیسی بُری عادت سے دور رکھنے میں یہ مہم اہم ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس میٹنگ میں کم عمر بچوں کو تمباکو نوشی سے دور رکھنے کے لیے نافذ شدہ دفعہ 144 پر عمل درآمد کے صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔اس موقع پر ذولقرنین اسسٹنٹ کمشنر گوجال ہنزہ نے کہا کہ گوجال ہنزہ میں بھی مہم کامیابی سے جاری ہے اور ڈپٹی کمشنر ہنزہ کی جانب سے نافذ کردہ دفعہ 144 پر عمل د رآمد کو یقینی بنانے کی برپور کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی نسل کو تمباکو نوشی سے بچانے میں یہ مہم بہت ہی کارگر ثابت ہوگا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ کی سربراہی میں آئندہ 12مارچ کو انسداد تمباکو نوشی ٹاسک فورس کی میٹنگ کا لیٹر جاری کیا گیا۔ اس میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ و گوجال، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ہنزہ، ڈی ایچ او ہنزہ، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل و میونسپل کمیٹی کے علاوہ اسماعیلی ریجنل کونسل ہنزہ، امامیہ کمپلکس گنش ہنزہ، مسجد قبا علی آباد ہنزہ،بزنس ایسوسی ایشن ہنزہ،ہوٹل ایسوسی ایشن ہنزہ اور ہنزہ چیمبر آف کامرس کے نمائندے مدعو کئے گئے ہیں

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ