ہنزہ(سیما کرن،عبدالمجید) سینئر صوبائی وزیر گلگت بلتستان عبید اللہ بیگ نے کہا کہ ہنزہ التت میں بارہ سے زائد ادارے قائم کر کے زندگی کے ہر شعبے کیلئے ایک منظم انداز میں گاؤں کو ترقی کی شاہراہِ پہ گامزن کیا گیا ہے ایسے مخیر اداروں کو کامیاب بنانے کےلئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تب ہم ہنزہ بلکہ پورے گلگت بلتستان کے لیے ایک مثال قائم کرنے میں کامیاب ہوں گے میں وزیر اعظم عمران خان اور صوبائی وزیر اعلیٰ خالد خورشید کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ ہمزہ کیلئے ترقیاتی منصوبوں میں ایک عرب اسی کروڑ کے منصوبے رکھے ہیں جن میں سے آٹھ بڑے منصوبے جو کہ تعلیم، سڑک اور سیاحت التت کیلئے مختص کئے ہیں، عطاء آباد اور اس سے ملحقہ گاؤں سرٹ اور سلمان آباد کیلئے کل تین پل جس میں ایک سسپنشن بریج بھی شامل ہے پر کام بہت جلد مکمل کیا جائے گا, جن ٹھیکیداروں نے اپنے کاموں کے عدم تکمیل کی گئی ہے انکا ایک فہرست تیار کیا گیا ہے انہیں بلیک لسٹ کیا جائے گا۔ التر نالہ سے محلق التت کے جو آٹھ نہریں ہیں انکی مرمت کیلئے بھی ہم نے اے ڈی پی میں رقم مختص کیا ہے التت واٹر ٹینکی جس کی میں نے خود دیکھا ہے دیواریں گری ہوئی ہیں اور التر نالہ کے دو بریج بھی نامکمل ہے سیکریٹری ورکس اور چیف سیکرٹری کے علاؤہ ایگزیکٹو انجینئر مزکورہ تمام کام مکمل کروانے کیلئے بھر پور تعاون کریں گے جن سڑکوں کی تعمیر کے بعد معاوضہ نہیں دیا گیا ہے دو ماہ کے اندر اندر انکو معاوضہ مل جائے گا التت کے پلوں اور سڑک کے قلعی کیلئے قومی اخبارات میں خالی اسامیاں مشتہر کروائیں گے اور پی ٹی آئی کے حکومت کی یہ اولین زمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنزہ التت میں منعقدہ کھلی کچہری میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان بلخصوص ہنزہ کے لئے معیشت میں سیاحت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ہم ایک اللہ اور رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے پیروکار ہونے کے ناطے اپنے اقدار اور تہذیب و تمدن کا خیال رکھ کر سیاحت کی حوصلہ افزائی کیلئے کام کریں کے اور اپنے اقدار کو برقرار رکھنا ہوگا معذور افراد کی بحالی کے لیے ٹھوس بنیادوں اور تن دہی کیساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے بیت المال کا ادارہ قائم کرکے انکی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر کام کیا جائے گا کیونکہ پاکستان ایک فلاحی مملکت ہے اس موقع پر میرِ محفل کی حیثیت سے ڈپٹی کمشنر ہنزہ کمال الدین قمر نے کہا کہ آپ(عوام) اور ہم مل کر تمام بنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے ان محکموں کے سربراہان کے ساتھ ہم بہت جلد ایک بیٹھک کر کے مسائل کا حل تلاش کریں گے اور میں پہلی فرست میں آپکے مسائل کی حل کیلئے ہدایات جاری کرونگا جن ٹھیکیداروں نے اپنے کام کو سرانجام دینے میں کوتاہی کی ہے انہیں بھاری جرمانے کرائیں گے جس میں کسی کیلئے رعایت نہیں ہوگی اور معاوضات کی ادائیگی جلد از جلد کی جائے گی۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ