ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ۔۔ غیر قانونی ٹیکس کے خلاف ہنزہ کے مختلف علاقوں میں شٹر ڈاون کا منظر۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(اجلال حسین) گلگت بلتستان میں وفاقی حکومت کی جانب سے غیر قانونی اور غیر آئینی ٹیکس وصولی خلاف پورے گلگت بلتستان کی طرح ہنزہ بھر میں شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہٹرتال کی اپیل پر عوام نے بھر پور طریقے سے تعاون کرتے ہوےٗ مکمل طور پر ہٹرتال کیا گیا اور اینٹی ٹیکس مومینٹ کی مہم میں ہر وقت تعاون کا آعادہ کیا چونکہ گلگت بلتستان کے عوام کو جب تک آئینی حقوق نہیں دیے جاتے ٹیکس کی وصولی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ے۔لہذا ملک کے دیگر حصوں کی طرح برابری حقوق حصول تک حکومت کے تمام غیر قانونی حربوں کی را ہ میں ہمیشہ سیاہ پلائی ہوئی دیوار بنے گے ۔ گلگت بلتستان کے عوام اپنا یہ حق محفوظ رکھتے ہیں ظلم و نا انصافی کے خلاف ہر عالمی پلیٹ فارم پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائنگے عوام کو زندگی کے تمام سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔علاقے میں بجلی صحت تعلیم اور دیگر بنیادی ضروریات کی اہمیت سے انکار کی عوام دشمن پالیسی نے اہل علاقہ کو اب سڈکوں پر نکلنے پر مجبور کیا ہے ۔اور عوام اپنے جا ئز حقوق کے حصول تک کِسی صورت پیچھے نہیں ہٹینگے ۔لہذ ہنزہ کی بزنس کمیونٹی ٹرانسپوٹرز اور عوام اینٹی ٹیکس مہم میں مرکزی قیادت کے ہر فیصلے پر ہمیشہ لبیک کہتے ہوئے ہر طرح کے تعاون کی یقین دھانی کراتے ہیں۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ