ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ۔۔ سابق ڈی ایس پی سید جان کو ڈی سی ہنزہ اور ایس پی ہنزہ و دیگر پولیس جوان ملازمت سے سبکدوشی پر الودع کر رہے ہیں۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین ) 60سالہ مدت ملازمت میں ایمانداری اور خلوص نیت کے ساتھ عوام کی بھر پور خدمت کی ہے اور گلگت بلتستان کے کسی بھی اسٹیشن پر ڈیوٹی سرانجام دی ہے نڈر اور جرات کے ساتھ اپنی ڈیوٹی پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی سی ہنزہ کپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور ایس پی ہنزہ اصف امین اعوان نے ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر ہنزہ سید جان کی مدت ملازمت سے سبکدوشی کے بعد سرکاری سطح پر رکھی جانے والی الودعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس گلگت بلتستان میں دوران ڈیوٹی جس انداز اسے اپنی فرض منصبی کو مکمل کرتے ہوئے عزت کے ساتھ سبکدوش ہو گئے ضلعی انتظامیہ ہنزہ ان کے خدمت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائر اور تبادلہ ملازمت کا حصہ ہے ہمیں خوشی ہے کہ جب سے ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر ہنزہ کی ذمہ داری ملی ہے ضلعی انتظامیہ اور عوام کے درمیان ایک اچھے اور قابل افسر کا کردار کرتے ہوئے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیا ہے اور ہم دعا کرتے ہیں کہ اُ ن کی باقی زندگی بھی ملک اور قوم کی خدمت کرنے کا جذبہ اللہ تعالی ان کو نصیب کرے اور اللہ تعالی ان ہمیشہ خوشیاں نصیب کرے۔ ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرسید جان کو ڈی سی ہنزہ کپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق ، ایس پی ہنزہ اصف امین اعوان اور دیگر پولیس کے افسران اور جوانوں نے پھولوں کا ہار پہنانے کے بعد شاندار انداز میں روایاتی دھنیں بجاتے ہوئے ان کے رہائش گاہ پر چھوڑ دیا۔ سابق ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر سید جان نے ڈی سی اور ایس پی ہنزہ اور دیگر پولیس جوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز سے مجھے الوداعی کیا زندگی بھر یا رکھوں گا اوردوران ڈیوٹی مجھے سے کوئی کوتاہی ہوئی ہے تو انشاللہ میرے افسران اُس کو درگزر فرمائیں گے۔ 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ