ہنزہ نیوز اردو

ہم سب کو مل کر عوام کی خدمت کرنا ہے بڑی توقعات کے ساتھ مریض ہسپتالوں میں اتے ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (ا جلال حسین) ہم سب کو مل کر عوام کی خدمت کرنا ہے بڑی توقعات کے ساتھ مریض ہسپتالوں میں اتے ہے ہمارا ملازمت دیگر سرکاری ملازمتوں سے مختلف ہے ایک انسان کی جان بچانا پورے انسانیت کی جان بچانا ہیں اس لئے چاہیے کہ ہمارے دروازے پر ائے ہوئے مریض کو خوش کرتے ہوئے ہسپتالوں سے رخصت کریں۔ ملازمت میں تبادلہ اور ریٹارمیٹ ملازمت کا حصہ ہے جہاں کہیں بھی ڈیوٹی ملے ایماندری اور خلوص نیت کے ساتھ کام کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلع ہنزہ سے تبادلہ ہونے والا ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم اور نوتعینات ہونے والا ڈی ایچ او ڈاکٹر ہدایت نے پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ہنزہ کی جانب سے دی جانے والی الوداعی اور ویلکم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح پیرامیڈیکل سٹاف نے خلوص نیت کے ساتھ دن رات اپنی ڈیوٹیاں سراانجام دیئے ہے اسی طرح نو تعینات دی ایچ او ڈاکٹر ہدایت کی سربراہی میں عوام کی خدمت کرئینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو سال قبل ضلع ہنزہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کا راش اتنا نہیں ہوتا تھا جتنا بعد میں ہوا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو طبی سہولیت مل رہے ہیں اس کو برقرار رکھتے ہوئے پیرامیڈیکل سٹاف مریضوں کی خدمت کریں۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم اور ڈاکٹر ہدایت نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ز، سینئر ڈسپنسرز اور دیگر سٹاف کی محنت کی وجہ سے ادارے کا نام روش ہوتا ہے جب تک ہسپتالوں میں وہ ایمانداری کے ساتھ کام نہیں کرئینگے اکیلا ڈی ایچ او کچھ نہیں کر سکتا ہم نے دوستانہ ماحول میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنی دیوٹیاں سرانجام دینا ہے۔ تقریب میں صدر پیرامیڈیکل سٹاف ہنزہ سلیم نے کہا کہ ضلع بھر میں کام کرنے والے محکمہ صحت کے ملازمین ایمانداری اور خلوص نیت کے ساتھ مریضوں کی خدمت کرتے ہے جس انداز میں سابق ڈی ایچ او ہنزہ کے ساتھ سٹاف نے کا م کیا ہے اسی طرح نو تعینات ڈین ایچ او کے ساتھ بھی کام کرنا ہے ہم سابق ڈی ایچ او کا شکر گزار ہے جنہوں نے چھوٹے ملازمین کے ساتھ مل جل کر محکمہ صحت ہنزہ کا نام روشن کیا ہے اسی طرح ہم یقین دلاتے ہے کہ چھوٹے ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں پنا کردار ادا کرئینگے۔اس موقع پر پیرامیڈیکل سٹاف ہنزہ نے سابق ڈی یچ او ڈاکٹر زعیم اور نو نعینات ڈی ایچ او ڈاکٹر ہدایت کو پھلوں کا ہار اور روایاتی تحائف بھی پیش کیں۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ