ہنزہ نیوز اردو

ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں جس قدر پاک فوج نے ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیا خراج تحسین پیش کرتے ہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین ) ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں جس قدر پاک فوج نے ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیا خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ااُن کی جرات ، شجاعت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ملک کے دیگر حصوں کیطرح ضلع ہنزہ میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی جس میں ضلع سول سوسائٹی کے علاوہ سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے سربراہان ملازمین شریک ہوئے۔اس موقع پر مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہندوستان کے ساتھ جنگ نہیں امن چاہتے ہیں ہم پاک فوج کے شاہنوں کو سلام خراج تحسین پیش کرتے ہین جنہوں نے 24گھنٹوں کے اندر جرات اور بہادری کے ساتھ منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دو طیارے مار گرائے اور پائلٹ کو زندہ گرفتار کرکے ہندوستان کو بے نقاب کر دیا۔ مقررین نے مزید کہا کہ مودی سرکاری اپنی سیاست کو چمکانے کے لئے بے گناہ عوام اورفوج کو جنگ میں دکیل دیتا ہیں انشااللہ مملکت خداداد پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہیں اس کی استحکام اور سلامتی اور بقا کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ عوام اور بچہ بچہ ساتھ کھڑے ہیں ۔ پاک فوج کے حق میں نکالی جانے والی ریلی میں پاک فوج زندہ باد کی صدائیں بلند جبکہ مودی سرکاری اور ہندوستان کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگا دئیے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ