ہنزہ نیوز اردو

ہماری ثقافت زبان اور دیگر رسومات ایک ہے ہنزہ اور نگر کے عوام ایک ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین) ہماری ثقافت زبان اور دیگر رسومات ایک ہے ہنزہ اور نگر کے عوام ایک ہے، حالیہ عالمی وبائی بیماری کو ایک قومی اور علاقائی عوام بن کر اس کا مل کر مقابلہ کرنا ہے چونکہ اس کا علاج نہیں بلکہ احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے اس وبائی بیماری کی جنگ میں ہمیں جیتنا ہیں، ہمیں انتہائی خوشی ہے کہ جس انداز سے عوام ہنزہ کی جانب سے خیر سگالی کے طور پر کرونا وائریس سے نمٹنے کے لئے جو بھی درکار سامان ضرورت ہوتی ہے امداد پیش کیا ہے اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے عوام ہنزہ اور ضلعی انتظامیہ ہنزہ کے مشکور ہیں۔ ان خیالات کا ظہار حسینہ سپرئم کونسل کے صدر آغا شیخ مرزہ علی نے گزشتہ روز عوام ہنزہ کی جانب سے صدر اسماعیلی کونسل ضلعی انتظامیہ اور انجمن امامیہ کی وفد کے ساتھ ڈی سی افس نگر میں ملاقات کے دوران کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائریس ایک عالمی سطح کا ایک وبائی بیماری ہے جس کا مقابلہ ایم سب نے ساتھ مل کر لڑنا ہے انشااللہ بہت جلد اس بیماری سے بحیثیت انسان جو دنا بھر میں پھیلی ہوئی ہے نجات ملے گی آمین۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ضلع ہنزہ اور نگر کے درمیان کرونا وائریس کی آرڈ میں ؎سوشل میڈیا پر نفرتیں پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے اُس کو ہم بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہے اور حکومت سے اپیل کرتے ہے ایسے شرپسند عناصر کو بے نقاب کرتے ہوئے سزا دلانے میں پنا کردار ادا کریں چاہیے وہ ہنزہ سے ہو یا نگر سے ہو۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت عوام ہنزہ نگر سوشل میڈیا پر شائع ہونے والے نفرت انگیز بیانات کو مکمل طور پر نظر انداز کریں چونکہ سوشل میڈیا اج کل ہر کوئی مصدقہ میڈیا نہیں کوئی بھی فرد جو چاہیے اپنی زاتی رائے شائع کرتا ہے تاہم عوام ہنزہ اور نگر کے عملدارارن اس کو علاقائی ایشونہ بناتے ہوئے ایک گھر کے افراد کی طرح مل جل کر بیٹھے چونکہ اس میں ہماری بھلائی ہیں۔اس موقع پر اسماعیلی ریجنل کونسل کے صدر کرنل (ر) امتیاز الحق نے کرونا وائریس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک عالمی وبائی بیماری ہے نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پاکستان اور دنیا بھر کے عوام اس سے متاثر ہو رہے ہیں ہم دعا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ اس بیماری سے ہمیں جلد نجات دلائے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ وبائی بیماری ایک ایسی بیماری ہے جو بد قسمتی سے اس کا اعلاج نہیں بلکہ اس کا مقابلہ تنہا اور صاف ستھرائی کے ساتھ بیٹھنے سے ممکن ہے اس لئے ہمیں چاہیے کہ ڈاکٹروں کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے گھر وں سے نکلیں بغیر اس بیماری کو شکست دینا ہے۔ انہوں کہا کہ ہنزہ نگر کے عوام آپس میں ایک ہے اضلاع الگ ہے مگر ہماری مفادات اور نقصانات ایک ہے ہم سب نے مل کر سوشل میڈیا میں کی جانے والی نفرت انگیز بیانات کو مذمت کرتے ہوئی شرپسند عنا صر کو بے نقاب کرنا ہے جس کے لئے ہم نے متعلقہ حکومتی اداروں کو کہا گیا ہے اس میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر عوام ہنزہ کی جانب سے کرونا وائریس سے نمٹنے کے لئے درکار سامان ڈی سی ہنزہ کے زیر نگرانی سماعیلی ریجنل کونسل اور انجمن امامیہ کے وفد نے حسینہ سپرئم کونسل کے نمائیدوں کو حوالہ کیا جبکہ اس موقع پر ڈی سی ہنزہ اور نگر کے علاوہ ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان ڈاکٹر رضوان، جاوید حسین اور ڈاکٹر مستان کے علاوہ دیگر عہددادارن شریک تھے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ