ہنزہ (عبدالمجید سے)گُورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن جوٹیال گلگت بلتستان کی زیر تعمیر عِمارت کی نئی بلاک کو سابقہ پرنسپل ڈائیریکٹر اِمام یار بیگ کے جنام منسوب کریں۔ عوامی حلقے۔
قوم مُحسِن تاریخ میں کَم ہی پیدا ہوتے ہیں۔زندہ اقوام اَپنی مُحِسنوں کو اُن کے خدمات و کارناموں کے اعتراف میں اُن کے نام کو ہمیشہ زندہ و قائم رکھنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ہماری قوم ایک ایسی عِلمی شخصیت کو کیوں بھول جائے جس نے اپنی تمام صلاحتیں اور ہر ساعت گلگت بلتستان کی قوم کی عِلمی خدمات کو اپنی زندگی کا مقصد سمجھا۔
۱۹۷۶ء سے ۲۰۱۲ء تک محکمہ تعلیم گلگت بلتستان میں مختلف سرکاری عہدوں یعنی بحیثیت مُعلِم،صدر مُعلِم،ڈسٹرکٹ اِنسپکٹرز آف اسکولز،ہنزہ۔ نگر،گلگت، غذراور منسٹ ڈپٹی ڈائیریکٹر ایجوکیشن استور اور پرنسپل گورنمٹ کالج آف ایجوکیشن جوٹیال گلگت بلتستان ایک نہایت کامیاب ،غیر جانبدار،عملی و شفاف، بہترین اِنتظامی صلاحیتوں کا مالک، فرض شناس اور ہر دل عزیز آفیسر رہے۔ اُن کے کئی شاگرد مملکت خداداد پاکستان کے عسکری و غیر عسکری وقومی اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ اُن کی خدماتے قوم کے لئے اَن گِنّت ہیں۔ اُن کی عظیم خدمات میں بالخصوص گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن جوٹیال گلگت بلتستان میں بحیثیت پرنسپل ملک و قوم کے لئے اَن مِٹ اور بے مِثال ہے۔
مارچ ۲۰۰۹ء سے مارچ ۲۰۱۲ء تک مذکورہ کالج کے سربراہ رہے۔ سیکریٹری ایجوکیشن اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو اعتماد میں رکھ کر اِس کالج کو اپ گریڈکروایا اور سالانہ ترقیاتی میں چھ کروڑ پچیس لاکھ روپے کا بجٹ منظور کروایا یہ سال گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کا تھا۔ اور یہ اے ڈی پی جناب چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے اختیار میں تھا اس اسکیم کے تحت گریڈ ون تا گریڈ انیس کی اسّی نئی اسامیاں ، چار سائینس و کمپیوٹر لیبارٹریز،لیبارٹری اسکول، کلاس روم ہال اسٹاف کواٹرز،کار پورچ،پرنسپل ڈائیریکٹر ریزیڈنس،کالج اسٹوڈنس اور ڈائیریکٹر کے لئے نئی ٹرانسپورٹ،کتب خانہ کے لئے کتابوں کا ذخیرہ، لیبارٹریز اور سٹاف کے لئے ساماں،فرنیچر کے لئے فنڈز کے علاوہ یو ایس ایڈ پروگرام کے تحت (ایسو سی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن) کا دوسالہ ڈگری پروگرام اور نئی ترقیاتی اسکیم میں(بی ایڈ آنرز) اور ایم اے ایجو کیشن کا پروگرام منظور کرایا۔ اِس وقتADE اورB.ED(CHONS) کے پروگرام کامیابی سے جاری ہیں کالج آف ایجوکیشن جوٹیال گلگت بلتستان کے وائس پرنسپل اور پرنسپل کے عہدوں ڈپٹی ڈائیریکٹر اور ڈائیریکٹر کے نام کے اسکیم کے تحت منظور کرایا گویا یہ ادارہ عِلمی ایک (منی یونیورسٹی) کا درجہ رکھتا ہے۔ اب قوم کی یہ خواہش ہے کہ اور گورنر گلگت بلتستان ، وزیر اعلیٰ ، فورس کمانڈر ایف سی این اے ،چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ،وزیر تعلیم گلگت بلتستان، سیکریٹری تعلیم گلگت بلتستان ،ڈائیریکٹر تعلیم گلگت بلتستان ، پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن جوٹیال گلگت بلتستان اور صدر ٹیچرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان سے گزارش ہے کہ کالج آف ایجو کیشن جوٹیال گلگت بلتستان کی نئی زیر تعمیرعمارت کی بلاک جو کہ تعمیر کے آخری مرحلے میں ہے اِسے جناب اِمام یار بیگ پرنسپل ڈائیریکٹر گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن کے نام سے منسوب ہو ۔کیونہ اُن کی یہ خدمت اور احسان قوم کبھی بھی بھول سکتی ۔یہ حقیقت ہے اِس خدمت میں اُن کا کوئی ساجی نہیں۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ