ہنزہ نیوز اردو

گور نر سیکریٹریٹ گلگت بلتستان کے ترجمان نے گزشتہ دنوں مقامی اخباروں میں شائع صوبائی وزیر تعلیم کا بیان “ملازمین کو مستقل کرنے میں گورنررکاوٹ ہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت۔گور نر سیکریٹریٹ گلگت بلتستان کے ترجمان نے گزشتہ دنوں مقامی اخباروں میں شائع صوبائی وزیر تعلیم کا بیان “ملازمین کو مستقل کرنے میں گورنررکاوٹ ہیں “کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیا ن سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔ گورنرگلگت بلتستا ن وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان پُل کا کردار انجام دے رہے ہیں اور وفاقی حکومت گورنر گلگت بلتستا ن کے بہترین اقدامات کی وجہ سے صوبائی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کررہی ہے۔ اگر گورنر گلگت بلتستان نے ماضی میں عارضی ملازمین کو مستقل کرنے میں رکاوٹ ڈالی ہے تو آنے والے اجلاس میں ان کو مستقل کرنا کیسے ممکن ہے۔موصوف وزیر کی گورنر گلگت بلتستان پر بے بنیاد الزامات لگانا سمجھ سے بالاتر ہے۔
گورنر سیکریٹریٹ کے ترجمان نے کہا کہ گورنر گلگت بلتستان کسی بھی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر گلگت بلتستا ن کے عوام کی خدمت اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ وزیر موصوف کو پانچ سال کا عرصہ حکومت میں گزارنے کے بعدحکومت کے آخری آیام میں اسمبلی اجلاس بلا کر عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے باتیں کرنا اپنی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔موصوف وزیر کو گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہئے کہ گورنر گلگت بلتستان کی بہترین اقدمات کی وجہ سے ما لی سال 2019-20کے بجٹ میں ایک روپہ کی بھی کٹوتی نہیں ہوئی اور حالیہ کورونا وائریس سے پیدا ہونے والا صورت حال میں بھی گورنر گلگت بلتستان کے کردار کے باعث گلگت بلتستا ن کو وفاقی حکومت نے مالی امداد کے ساتھ ساتھ طبی آلات بھی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے فراہم کررہاہے جس کی وجہ سے پوری دنیا اور پاکستان کے دیگر علاقو ں کے مقابلے میں گلگت بلتستا ن میں کوروناوائریس کے پھیلاو پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں اور دیگر صوبوں کے نسبت گلگت بلتستان میں  مکیسز ہیں۔ اس سلسلے میں گورنر آفس وفاقی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ صوبائی حکومت کی طرف سے گلگت بلتستان میں کورونا کے حوالے سے جو بھی اقدامات کیے ہیں ان کا بلواسطہ تعلق وفاقی حکومت کے مالی امداد کے ساتھ ہے۔ اس کا واضح مثال یہ ہے کہ صدر پاکستان بزاد خود گلگت بلتستان تشریف لائے اور صوبائی حکومت کو 15ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس فراہم کئے اور گورنر گلگت بلتستان نے وفاقی حکومت سے کورونا وائریس کے پیش نظر مزید 2ارب گرانٹ کے لیئے درخواست کیا ہے اور وزیر اعظم کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے گورنر گلگت بلتستان کو یقین دلایا ہے کہ بہت جلدگلگت بلتستان کو 2ارب کا خصوصی گرانٹ فراہم کریں گے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ