ہنزہ نیوز اردو

گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول کریم آبادہنزہ نام کی حد تک ہائیر سیکنڈری اسکول ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (بیورورپورٹ) گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول کریم آبادہنزہ نام کی حد تک ہائیر سیکنڈری اسکول ہے ہائیر سیکنڈری کا اعلان ہونے کے باوجود ہائی اسکول کا درجہ بھی حاصل نہ کرسکا۔اسکول میں تین سو کے قریب طالبات زیر تعلیم ہے اسکول کے عمارت تک لنک روڈ نہ ہونے کی وجہ سے طالبات مشکلات کا شکار ہے کسی ایمر ایجنسی کی صورت میں جیب کا راستہ نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات پیش آسکتے ہیں۔اسکول کے ایس ایم سی چیرمین مجیب اللہ بیگ کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے کروڈو کا فنڈ مینٹننس کی مد میں جاری ہوا ہے جوکہ چند ایسے اسکولوں پر خرچ ہورہا ہے جہاں صرف پندرہ سے بیس سٹوڑنٹ ذیر تعلیم ہیں اور ایک اسکول ایسا بھی ہے جو بند پڑا ہوا ہے تین سو طالبات جہاں زیر تعلیم ہے اس اسکول کے ساتھ ناانصافی محکمہ تعلیم کے زمہ داروں کی سوتیلی ماں جیسا سلوک کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اسکول کو درپیش مسائل کا زکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسکول میں اساتذہ کی کمی نہیں بلکہ اساتذہ نہ ہونے کے برابر ہے کسی بھی قابل ٹیچر کو یہاں ٹکنے نہیں دیا جاتا ہمارے تین سو بچیوں کا مستقبل کا سوال ہے ہم وزیر اعلی گلگت بلتستان اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ محکمہ تعلیم کے اس رویے کا فوری نوٹس لیں عوامی نمائندہ کی غیر موجودگی میں محکمہ تعلیم کے چند افسران مینٹننس کے مد میں جاری فنڈز کے غیر منصفانہ استعمال کررہے ہیں جس کا مثال گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری کریم آباد ہنزہ کے ساتھ کی جانے والی ناانصافی ہے۔ایس ایم سی کے چیرمین نے مزید کہا کہ اگر ہمارے مطالبات کو نظر انداز کیا گیا اور اسکول کے ساتھ ناانصافی جاری رہا تو مجبورا ہمیں اسکول بند کرکے احتجاج پر مجبور وہونگے ہمار ا مطالبہ ہے کہ اسکول کو اعلان کے مطابق ہائیر سیکنڈری کا درجہ عملی طور پر دیاجائے اسکول کے عمارت تک لنک روڈ تعمیر کیا جائے اساتذہ کی کمی کو فی الفور پورا کیا جائے مینٹننس کی مد میں جاری فنڈ ز کو ہنزہ کے چند مخصوص اسکولوں کی بجائے منفانہ طریقے سے تقسیم کی جائے۔دوسری جانب عوامی حلقوں کی جانب سے بھی اسکول کے ساتھ کی جانے والی سلوک پر تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کی رویے کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ