ہنزہ نیوز اردو

گورنر گلگت بلتستان کی ڈپٹی چیرمین سرتاج عزیز سے ملاقات، عطاآباد، ہرپو اور ہینزل پاور منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

اسلام آباد ( بیورو رپورٹ ) : گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے ڈپٹی چیرمین پلاننگ اینڈڈیولپمنٹ سرتاج عزیز سے ملاقات کی اس موقعے پر ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر بھی موجود تھی ۔ گورنر گلگت بلتستان اورڈپٹی چیرمین پلاننگ اینڈڈیولپمنٹ کے درمیان گلگت بلتستان کے توانائی اور دیگر منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ڈپٹی چیرمین پلاننگ اینڈڈیولپمنٹ نے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کو بتا یا کہ گلگت بلتستان میں توانائی کے منصوبے جن میں ہرپو، ہینزل اور ریجنل گرڈ کے لیے فنڈ بھی مختص کیے گیے ہیں جن پر بہت جلد کام کا آغاز کیا جائے گا۔ ۔ڈپٹی چیرمین پلاننگ اینڈڈیولپمنٹ نے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کو یقین دہانی کروائی کہ عطاآباد 32.5 پاور پراجیکٹ کو CDWP کا اگلا اجلاس جو کہ اگلے 20 سے 25 دنوں میں منعقد ہونا ہے میں منظور کیا جا ئے گا اور بلاک ایلو کیشن میں سے فنڈز بھی مختص کیے جاینگے۔ملاقات میں یہ بھی طے پایا کہ سیکر ٹری واٹر اینڈ پاور اور سیکر ٹری پلاننگ اینڈ ڈیو لپمنٹ CDWP کے اجلاس سے پہلے پلاننگ کمیشن کے سینئر حکام سے ملاقات کر کے عطاآباد 32.5 پاور پراجیکٹ کی منظوری کے لیے ضروری کا روائی مکمل کرینگے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ