اسلام آباد۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے چیرمین ہائر ایجو کیشن کمیشن ڈاکٹر ا مختار احمد سے ملاقات کی اس موقعے پر ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر بھی موجود تھی ۔ گورنر گلگت بلتستان نے چیرمین ہائر ایجو کیشن کمیشن کو ہنزہ کمپس میں کلاسس کا اجراء کرانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گلگت بلتستان میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے چیرمین ہائر ایجو کیشن کمیشن ڈاکٹر ا مختار احمدکے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے چیرمین ہائر ایجو کیشن کمیشن سے گزارش کی کہ ضلع غذر اور ضلع دیامر میں بھی کلا سز کا جلد اجراء کیا جائے ۔ جبکہ استور میں بھی کے آیو کمپس کا جلد قیام عمل میں لایا جا ئے تا کہ دور دراز کے علاقوں میں بھی معیاری تعلیم کے مواقے میسر آسکیں۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا جس کی زاتی دلچسہی سے گلگت بلتستان میں میگا پرا جیکٹس کا جا ل بچھایا گیا ان منصوبوں میں تعلیم اور صحت کےِ منصوبے نمایاں ہیں۔ سکردو یونیورسٹی اور گلگت میں میڈیکل کا لج میاں محمد نوازشریف کے تحفے ہیں۔
چیرمین ہائر ایجو کیشن کمیشن نے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کو یہ بھی یقین دلایا کہ کے آیو ہنزہ کمپس کے کیے مکمل ما لی وسائل فراہم کیے جا ئینگے۔ جبکی پہلے فیز میں مو جود ضلع غذر اور ضلع دیامر کیمپسس میں بھی کلاسز کا آغا ز کیا جائے گا۔ دو مہنے کے اندر گلگت بلتستان کی باقی ضلعوں میں بھی کے آ یو کے کمپسس کا قیام عمل میں لایا جا ئیگا جبکہ استور کیمپس میں تر جیحی بنیادوں پر کلاسس کا آغاز کیا جا ئیگا۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کی گزارش پر چیرمین ہائر ایجو کیشن کمیشن ڈاکٹر ا مختار احمد نے تمام کیمپسس کے لیے پانچ پانچ بسوں کی فراہمی کی بھی یقین دہانی کر وائی۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ