ہنزہ نیوز اردو

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے ڈی جی آڈیٹ گلگت بلتستان نصیر الدین سرور کو ہدایات دیئے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق گلگت بلتستان کو کرپشن سے پاک اور گڈ گورننس کو برقرار رکھنے کے لیئے کے اپنا کردار اد ا کرے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت   05 مئی، 2016ء  ہنزہ نیوز (شہباز خان ) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کو آڈیٹر جنرل رانا اسد امین کی جانب سے ڈی جی آڈیٹ گلگت بلتستان نصیر الدین سرور نے گلگت بلتستان گورننس آرڈر 2009کے سیکشن 83(6) کے تحت گلگت بلتستان کے حکومتی اداروں کے آڈیٹ رپورٹ برائے مالی سال 2015-16 اور ایپرو پریشن اکاونٹس برائے مالی سال 2014-15 پیش کیئے۔
گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے ڈی جی آڈیٹ گلگت بلتستان نصیر الدین سرور کو ہدایات دیئے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق گلگت بلتستان کو کرپشن سے پاک اور گڈ گورننس کو برقرار رکھنے کے لیئے کے اپنا کردار اد ا کرے تاکہ حکومتی ادارے علاقے کے عوام کے بہترین مفاد میں کام کرسکے ۔حکومتی اداروں کے مالی صورت حال کی چھان بین کرنے سے ادارے کرپشن سے پاک رہتے ہیں اسی طرح حکومتی ادارو ں کو مزید مضبوط کیا جاسکتاہے ۔حکومتی ادارے عوام الناس کی خدمت کے لیئے بنائے گئے ہیں جن کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔ گورنر گلگت بلتستان نے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے حکومتی اداروں میں ڈپارٹمنٹل اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس کا فوری انعقاد کیا جائے اور صوبائی حکومت کو کہا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس بھی جلد بلایا جایا تاکہ اداروں کے معیار کو مزید بہتربنایا جا سکے ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ