ہنزہ نیوز اردو

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے ممبر سنٹرل کمیٹی پولیٹیکل بیوریو آف کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اینڈ پارٹی سیکریٹری آف سی پی سی سنکیانگ یوغر آٹونومس ریجن آف چائنا ZHANG CHUNXIANسے ملاقات کی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

اسلام آباد 08 اپریل، 2016ء – ہنزہ نیوز ۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے ممبر سنٹرل کمیٹی پولیٹیکل بیوریو آف کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اینڈ پارٹی سیکریٹری آف سی پی سی سنکیانگ یوغر آٹونومس ریجن آف چائنا ZHANG CHUNXIANسے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی اور حالیہ بارشوں کی وجہ سے گلگت بلتستان میں تباہ کاریوں سے آگاہ کیا اولینڈ سلائڈنگ کی جہ سے قراقرم ہائی وے کی بندش سے متعلق گفتگو ہوئی ۔ ZHANG CHUNXIAN نے کہاکہ گلگت وفاقی حکومت کیساتھ مل کر قراقرم ہائی کی بحالی کے لیئے بھرپور کوشش کرینگے اور قراقرم ہائی وے کو پہلے کی طرح بنا دینگے ۔
گورنر گلگت بلتستان نے ممبر سنٹرل کمیٹی پولیٹیکل بیوریو آف کمیونسٹ پارٹی آف چائنا سے کہا کہ گلگت بلتستان چائنا کا ہمسایہ صوبہ ہے جس کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں حکومت چائنا کا بڑا کردار ہے اور امید رکھتے ہیں کہ آئندہ بھی حکومت چائنا گلگت بلتستان کی خوشحالی میں اپنا کردار اد ا کریگی ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ ماضی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حکومت سنکیانگ گلگت اور کاشغر کو سسٹرسٹیز ، ہنزہ اورتاشقڑغن کو ٹوینز سٹیز قرار دینے میں اپنا کردار ادا کریں گورنر گلگت بلتستان نے درخواست کیا کہ چائنا خنجراب سے علی آباد گرڈ سٹیشن تک بجلی کی ٹرانسمیشن لائن بچھایا جائے اور گلگت بلتستان میں چائنا حکومت کی جانب سے ٹیکنکل ادارے اور چائنیز لینگویج سنٹرز کے قیام عمل میں لایا جائے ۔گورنر گلگت بلتستان نے سنٹرل کمیٹی پولیٹیکل بیوریو آف کمیونسٹ پارٹی آف چائنا سے گلگت بلتستان میں ہسپتال کی تعمیر ، چائنیز کانسلیٹ ، گلگت بلتستان سے چائنا کی منڈیوں تک ایگریکلچر کے اشیاء اور پھلوں کا برآمد ، کاشغر چائنا اور گلگت کے درمیان ہوائی جہاز سروس ،چائنا سے گلگت بلتستان تک سیاحوں کے لیئے خنجراب پاس کے ذریعے آسان رسائی ، چائنا اقتصادی راہداری منصوبے میں ضلع گلگت او رضلع ہنزہ میں ایکنومک زونز کی تعمیر اور خنجراب پاس کو سال بھر کھلا رکھنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ۔
گورنر گلگت بلتستا ن نے سنٹرل کمیٹی پولیٹیکل بیوریو آف کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اینڈ پارٹی سیکریٹری آف سی پی سی سنکیانگ یوغر آٹونومس ریجن آف چائنا ZHANG CHUNXIAN کو گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت دی اور ZHANG CHUNXIAN نے دعوت قبول کرتے ہوئے گورنر گلگت بلتستان کو چائنا کے دورے کی دعوت بھی دی ۔گورنر گلگت بلتستان نے حکومت گلگت بلتستان کی طرف سے رواتی چوغہ اور روایتی ٹوپی بھی تحفے میں پیش کیا ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ