اسلام آباد اپریل 03 ہنزہ نیوز: گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے حالیہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے دیامر ، غذر اور دیگر ضلعوں میں رونما ہونے والے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور جا ن بحق ہونے والے افراد کے اہل خانے سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منجمنٹ اور دیگر متعلقہ ادارے حالیہ بارشوں کی وجہ سے گلگت بلتستان میں ہونے والے حادثے میں زخمیوں اور متاثرین کو امداد فراہم کریں اور عوام کے مشکلات دور کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے موسم میں تبدیلی آرہی ہے جس کی وجہ سے موسلادار بارشیں ہورہی ہیں۔ گلگت بلتستان میں بارشوں کی وجہ سے نقصانات ہونے کے خدشات ہیں ایسے واقع سے نمنٹنے لیئے حکومتی ، غیر حکومتی ادارے اور علاقے کے عوام تیار رہیں تاکہ موسلا دار بارشوں میں عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ قراقرم ہائی وے اتھارٹی اور ایف ڈبلیو اور قراقرم ہائے وے اور دیگر علاقوں کے سڑکوں کی بحالی کے فوری اقدامات کریں تاکہ مسافرین جلد از جلد اپنے مقامات پر پہنچ سکیں اور ان کی مشکلات کو فوری دور کیا جاسکے ۔
گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے ان واقعات میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، حکومتی ادارے اور غیر حکومتی اداروں کی فوری رد عمل اور امدادی سرگرمیوں کو سراہا اور کہا کہ ایسے حالات میں انسانی جانوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور علاقے کے عوام کے اثاثوں کی حفاظت کرنے کے لئے حکومتی مشنری اپنا کردار ادا کریں ۔گورنر گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان میں میں بارشوں کے حوالے سے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کیا ہے اور کہا ہے کہ گلگت بلتستان پہاڑی علاقہ ہے اور دوردراز علاقوں میں کسی بھی واقعے سے نمنٹنے کے لیئے اقدامات کریں ۔گورنر گلگت بلتستان نے بارشوں کی وجہ سے دیامر میں ہونے والے حادثے پر گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندان کی مدد کریگی اور جان بحق ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لیئے فاتح خوانی کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیئے دعا بھی کی ۔