ہنزہ نیوز اردو

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان سے سیکریٹری کشمیر افیئرز و گلگت بلتستان پیر بخش جمالی نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیئے اقدامات کے متعلق گفتگو ہوئی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

اسلام آباد۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان سے سیکریٹری کشمیر افیئرز و گلگت بلتستان پیر بخش جمالی نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیئے اقدامات کے متعلق گفتگو ہوئی ۔
وفاقی سیکریٹری کشمیر افیئر زاینڈ گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کونسل کے بارے میں گورنر گلگت بلتستان/وائس چیئرمین گلگت بلتستان کونسل کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں منظور شدہ وفاقی منصوبوں کو بہت جلد شروع کیا جائے گا اور ان منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیئے بہترین اقدامات کرینگے تاکہ پاکستان کے دوسرے صوبوں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے عوام کو بھی ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں ۔ گورنر گلگت بلتستان کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ قراقرم ہائے وے توسیع منصوبے کے متاثرین کو معاوضے کے بقایاجات ادا کرنے کے لیئے وفاقی حکومت نے متعلقہ ادارے کو احکامات جاری کردیئے ہیں جو کہ بہت جلد ادا کئے جائیں گے تاکہ متاثرہ عوام کو مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان/وائس چیئرمین گلگت بلتستان کونسل نے کہا کہ گلگت بلتستان کونسل نے گلگت بلتستان ٹمبر پالیسی تیار کی ہے جو کہ گلگت بلتستان کونسل کے آنے والے اجلاس میں چیئرمین گلگت بلتستان کونسل /وزیر اعظم پاکستان منظوری دینگے تاکہ عوا م گلگت بلتستان کے مسائل حل ہوسکیں ۔اس اجلاس کے دوران سیکریٹری کشمیر افیئرز و گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کونسل سے متعلقہ مسائل سے آگاہ کیا جس پر گورنر گلگت بلتستان و وائس چیئرمین گلگت بلتستان کونسل میر غضنفر علی خان نے ان مسائل کے حل کے فوری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی بھی کرادی ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ