گلگت۔گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے شہید ڈاکٹر اٌسامہ ریاض کو پاکستان کا اعلیٰ سِول ایوارڈ سے نوازنے کی سمری منظور کرلی۔یاد رہے کہ شہید ڈاکٹر اٌسامہ ریاض نے کورونا وائریس کے ممکنہ پھیلاو کی تدارک میں اپنی جان قربان کی اور انسانی جانوں کو بچانے میں اپنا کردار ادا کیا۔گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا کہ شہید ڈاکٹر اٌسامہ ریاض نے پوری بہادری اور شجاعت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیئے تاکہ اس مہلک بیماری سے انسانی جانوں کو بچایا جاسکے اور ان کی اس عظیم قربانی کے عوض انہیں پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ