اسلام آباد۔گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے ضلع استور میں گراڑی کے رسی ٹوٹنے سے ہونے والے حا دثے میں جان بحق ہونے والی بچی اور سکردو سے کھرمنگ جانے والی گاڑی کے حادثے میں جان بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ہوئی کہا ہے کہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے محکمہ صحت کے ذمہ دارو ں کو احکامات جاری کئے کہ و ہ زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کرے ۔گورنر گلگت بلتستان نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیئے فاتح خوانی کی اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ۔
![](https://urdu.hunzanews.net/wp-content/uploads/2019/11/art-urdu-300x150.gif)
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ