ہنزہ نیوز اردو

گوجال ہنزہ پورے گلگت بلتستان میں اہمیت کا حامل سب ڈویژن ہے سی پیک کا گیٹ وے ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( رحیم اللہ بیگ ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ہنزہ کے جنرل سکریٹری و سابق صدر ہنزہ چمبر آف آف کامرس اینڈ انڈسٹری مشہور کاروباری شخصیت دولت کریم نے کہا ہے کہ سب ڈویژن گوجال ہنزہ پورے گلگت بلتستان میں اہمیت کا حامل سب ڈویژن ہے سی پیک کا گیٹ وے اور جغرافیائی طور پر چین کے علاوہ وسط ایشیا سے اس کی سرحدیں ملتی ہیں اس کے علاوہ رقبے کے لحاظ سے پورے جی بی میں سب سے بڑا تحصیل ہے ڈرائی پورٹ کی وجہ سے سب سے بڑا کاروباری حب بھی ہے سیاسی شعور بیدار کرنے میں بھی سب ڈویژن گوجال کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں ان تمام حقائق کو مد نظر رکھ کر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں سب ڈویژن گوجال کا الگ نشت ہمارا حق بنتا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ گوجال سب ڈویژن کو ایک اضافی نشت دی جائے مذید انہوں نے کہا کہ میں ہنزہ بھر کے نمبر داروں کی جانب سے ہنزہ میں اضافی سیٹ کے لئے کی جانے والی جدوجہد کو سہراتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دھانی کراتا ہوں امید ہے کہ وہ سب ڈویژن کو الگ نشت دلانے میں اہم کردار ادا کرینگے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ