ہنزہ نیوز اردو

گوجال سب ڈویژن میں لاک ڈاؤن کا عمل کامیابی سے جاری ہے ہم نے لوگوں کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کے لئے دو کوڈ نیشن کمیٹز بنائے ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (رحیم اللہ بیگ) اسٹنٹ کمشنر گوجال ذولقرنین خان نے کہا ہے کہ گوجال سب ڈویژن میں لاک ڈاؤن کا عمل کامیابی سے جاری ہے ہم نے لوگوں کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کے لئے دو کوڈ نیشن کمیٹز بنائے ہے جو گاوں گاوں جاکر لوگوں کے مسائل انتظامیہ کی مدد سے عملدرآمد بنا رہی ہے سب ڈویژن کے دوردروز علاقوں پر خصوصی توجہ دیں رہے ہیں گھر گھر سکریننگ کا عمل جاری ہے جس کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا ہے اور ابھی ہم دوسرے مرحلے میں جلد چپورسن ، شمشال ، جاکر سکریننگ کا عمل مکمل کرینگی اس وقت ہمارے پاس باہر سے آنے والوں کی تعداد دو ہزار ہے ہم سب کو سکریننگ کے عمل سے گزار ینگے اس کے علاوہ کوڈ نیشن کمیٹی کی مدد سے چپورسن میں احساس پروگرام کے ۵۵ فارم تقسیم کئے ہیں اور راشن تقسیم کے لئے بھی کمیٹی کام کررہی ہیں اس طرح گوجال ون میں بھی کوڈینشن کمیٹی کام کررہی ہے اس کے علاوہ شمشال ، چپورسن ، مسگر کے رابطہ سڑکیں مکمل صاف ہیں اور کسی بھی وقت روڈ بلاک ہونے کی صورت میں پی ڈبلیو ڈی ہنزہ کا ٹریکٹر ہر وقت موجود ہے اس کے علاوہ راشن ان علاقوں میں وافر مقدار میں دستیاب ہیں اور گندم کا کوٹہ بھی دستیاب ہے لاک ڈاؤن میں ڈیوٹی پر تعنات اہلکاروں اور رضاکاروں اور ہیلتھ کے ملازمین کو ماسک سمیت دیگر ضروری سامان دیا گیا ہے اس وقت سب ڈویژن میں کسی چیز کی کمی نہیں ہے محدود وسائل کے باوجود چیزوں کو منیج کرنے کی کوشش کررہے ہیں ان تمام صورت حال میں لوگوں کا تعاون قابل تعریف ہے ابھی جو بھی فرد یا فیملی گوجال آئینگے ان کو کوڈ نیشن کمیٹی اس بات کی ضمانت دے گی کہ یہ چودہ دن اپنے گھروں میں ہی رہینگے اس کے بعد عطا آباد ٹینل میں موجود چیک پوسٹ سے جانے کی کی اجازت ہوگی

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ