ہنزہ (پ ر):گنش سپریم کونسل کی حلف برداری کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی تقریببکے مہمان خصوصی ممبر گلگت بلتستان کونسل ارمان اور میر محفل ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد تھے تقریب حلف برداری میں ہنزہ کے سیاسی سماجی حلقوں اور علاقے کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ممبر گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ نے گنش سپریم کونل کے صدر اور دیگر عہداروں سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے ممبر گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ نے گنش سپریم کونسل کے قیام پر مبارکبا دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کونسل کےقیام سے مسائل کے حل میں مدد ملے گی اس اقدام سے آپس کےاتحادو اتفاق میں اضافہ ہوگا اور اتحادو اتفاق میں ترقی کا را مضمر ہے انہوں نے گنش سپریم کونسل کےساتھ ہر قسم کے تعاون کا وعدہ کیا۔ارمان شاہ نے کہا کہ قبیلہ گنش ایک تاریخ ہےاور اس تاریخ کو زندہ رکھنے میں سپریم کونسل اپنا کردار ادا کرے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکبا دی اور ہرقسم کے تعاون کا یقین دلایا۔ اور امید ظاہر کی کہ ہنزہ کی تعمیرو ترقی کے لئے گنش سپریم کونسل انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریگی۔قبل ازیں صدر گنش سپریم کونسل امجد ایوب نے گنش سپریم کونسل کے قیام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ گنش سپریم کونسل کے قیام کا مقصد قبیلہ گنش کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا اور قبیلے کے لوگوں کی بالخصوص اور ہنزہ کےعوام کی بالعموم معاشی ،تعلیمی ترقی میں مدد کے علاوہ اخلاقی اقدار سمیت زندگی کے ہر شعبےمیں وسائل فراہم کرنا ہے اس مقصد کے لئے گنش سپریم کونسل کاقیام عمل میں لا کرعملی کوششوں کا آغاز کر دیا گیاہے ۔تقریب کے اختتام پر گنش سپریم کونسل کےسینئرنائب صدر صداقت حسین شہاب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ