ہنزہ ( اجلال حسین ) ہنزہ سیاحوں کا مسکن ہے صفائی نصف ایمان ہے سب سے زیادہ اہمیت ہمیں ماحول کی صفائی پر رکھنا ہیں اسلئے ہماری حکومت نے تقریب 8اضلاع میں سولیڈ ویسٹ منجمنٹ کمپنی کا قیام عمل میں لایا گیا ہیں انشاللہ آئندہ ایک سال کے اندر باقی کے اضلاع میں بھی سولیڈ ویسٹ کمپنی سروس کام کرئیگی۔ ان خیالات کا ظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حافیظ الرحمن نے ضلع ہنزہ کے دورہ کے دوسرے دنّ ضلعی ہیڈ کواٹر علی آبا د اور گلمت گوجال میں مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت کے بعد دوسری بڑی ویسٹ منجمنٹ کمپنی کا سروس ہنزہ میں ہے جہاں پر ملکی و غیر ملکی لاکھوں سیاح علاقے کا رُخ کرتے ہیں جبکہ ہنزہ کے علاقہ سوست میں بھی سولیڈ ویسٹ کے لئے گاڑیاں اور ملازمین فراہم کردی ہیں ۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اپنی خطاب میں مزید کہا کہ ہنزہ گلگت بلتستان بلکہ پاکستان کا چہرہ ہیں صوبائی حکو مت اس وقت ہنزہ میں پونے تین ارب کی لاگت سے مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں ۔ سولیڈ ویسٹ منجمنٹ کے قیام سے علاقے کی صفائی ستھرائی کے علاوہ سینکڑوں افراد کو روز گار کے مواقع بھی مل چکے ہیں انشاللہ ملازمین کے لئے ایشورنس پالیسی بھی متعارف کرئے گے ملازمین ریٹائزر ہونے کے بعد بھی گھر کے کم سے کم ااخراجات کے لئے مدد مل سکے۔وزیر اعلی گلگت بلتستان نے ہنزہ ششپر گلیشیر کا بھی معائینہ کیا جہاں پر ڈی سی ہنزہ ، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کے حکام اور مقامی نمبردادان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس گلیشیر کی مومنٹ کی وجہ سے نہ صرف بجلی کا منصوبہ متاثر کیا ہے بلکہ علی آباد ہیڈ کواٹرکے لئے پینے اور آبپاشی کے پانی کی قلت ہوئی ہء جس پر وزیر اعلی گلگت بلتستان نے ایک ہفتوں کے اندر پینے اور آبپاشی کے پانی کے لئے متبادل بندوبست کیا جائے جس کے لئے جو بھی رقم درکار ہو صوبائی حکومت فراہم کرئیگی، انہوں نے کہا کہ یہ قدرتی آفت ہیں اللہ ان سانحات سے بچائے تاہم اس کی وجہ سے جوبھی نقصان ہو گا صوبائی حکومت عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انھوں نے ہنزہ کی عوامی نمائندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پارٹی کا منتخب نمائندے کو ایک سازش کے تحت نااہل کیا گیا ہے جبکہ کروڈوں کے ڈیفالٹرز اس وقت اسمبلی میں اپوزیشن کررہے ہیں ہم نے وفاق کو چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے کئی دفعہ سمری بھیجی ہے جو وہاں سے مسترد کیا جاتا رہاہے جس کی وجہ سے ہنزہ میں الیکشن نہیں ہو پارہے ہیں وزیر اعلی نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہنزہ میں پونے تین ارب روپوں کا ترقیاتی کام ہورہا ہے ہنزہ میں جدید اپریشن تھیٹر بھی آغاز کررہے ہیں آپ کی نمائندے کی غیر موجودگی میں ہم آپ کے نمائندے بن کر کام کررہے ہیں ۔وزیر اعلی گلگت بلتستان نے گلمت گوجال میں گزلز ماڈل سکول کا بھی افتتاح کیا اس موقعے پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آپ سے سب ڈویژن اور کے کے ایچ کے کمپنشیسن کا وعدہ کیا تھا جو آج پورا ہورہا ہے ہماری حکومت نے کبھی عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کی ۔انھوں نے اپنی تقریر میں میڈیا کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کونسی حکومت ہے یا نمائندہ ہے جس نے گزشتہ تیس سالوں میں ہمارے چارسالہ دور حکومت جتنا کام کیا ہو میں چیلنچ کرتا ہوں اگر کوئی ہے تو وہ عوام کے سامنے آکر بتا دیں۔وزیر اعلی نے گلمت گوجال کیلئے جمینیزیم کی تعمیر کیلئے ایک کروڈ روپوں کے گرانڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم جھوٹے تبدیلی کو ماننے والے نہیں ہے ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کو انٹر نیشنل سازش کے تحت انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے انشااللہ اگلے ایک دو مہنوں میں وفاق کے اندر پھر پاکستان مسلم لیگ ن کا حکومت قائم ہوگا الیکشن کا وقت قریب آرہا ہے پھر جھوٹے وعدے کرنے والے آپ کے پاس ائینگے ۔تقریب سے ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ نے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا اور وزیر اعلی کی ضلع ہنزہ میں خصوصی دلچسپی کی تعریف کی ۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ