ہنزہ نیوز اردو

گلگت شہر میں فٹ ہاتھوں پہ قبضہ مافیا کے خلاف سخت کاروائی ہوگی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت (پ۔ر) اسسٹنٹ کمشنر و سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت خرم پر ویز نے کہا کہ گلگت شہر میں فٹ ہاتھوں پہ قبضہ مافیا کے خلاف سخت کاروائی ہوگی پیدل چلنے والے لوگوں کیلئے رکاوٹیں ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ دکانداروں کی طرف سے غیر قانونی تجاویزات ناقابل معافی جرم ہے شہر کے اندر کسی بھی قسم کے ورکشاپس کی اجازت نہیں ہے شہر کے حدود میں 144کی خلاف ورزی کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی جبکہ خالصہ سرکار پہ کسی کو تعمیرات سمیت اراضی کو قبضہ کرنے نہیں دیا جائے گا خالصہ سرکار اراضی پہ قبضہ مافیا کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے تحصیل حدود میں روزانہ کی بنیادوں پہ غیر قانونی تجاویزات کے خلاف کاروائی جارہی رہے گی گلگت شہر کو سیکٹر وائز تقسیم کیا گیا ہے ہر سیکٹر میں مجسٹریٹ رینویو ۔لینڈ معاملات اور میونسپل مسائل حل کرنے کا پابند ہوگا اور روزانہ کی بنیادوں پہ رپورٹ دے گا تاکہ مقامی انتظامیہ اپنا رٹ قائم رکھ سکے گی شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے میں خود شکایات کا نوٹس لے رہا ہوں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز گلگت شہر میں غیر قانونی تجاویزات کے خلاف زبر دست کریک ڈاون کے موقع پہ عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ نے گلگت شہر میں غیر قانونی تجاویزات کو ہر گز برداشت نہیں کرے گی دکانداروں نے فٹ پاتھوں کو قبضے میں لیکر کاروبار کو وسعت دے رکھی ہے جبکہ پیدل چلنے والے بل خصوص خواتین کو آنے جانے میں رکا وٹوں کا سامنا رہتا ہے جس کے باعث عوام پیدل چلنے سے بھی قاصر ہیں انہیں مجبورٌا سڑکوں پہ چلنا پڑتا ہے جسکی حادثات رونما ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تجاویزات کے خلاف روزانہ کی بنیادوں پہ کریک ڈاون ہوگا بعد ازاں انہوں نے بگروٹ ہاسٹل کے حوالے سے کہا کہ گلگت شہر اور کے حدود میں خالصہ سرکار پہ کسی بھی قسم کی تعمیرات کے خلاف دفعہ 144 حکومت نے پابندی عائد کر رکھی ہے گزشتہ رو بگروٹ ہاسٹل کے اطراف میں کاروائی بھی اس سلسلے کی کڑی ہے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ بگروٹ ہاسٹل کے کاروائی کے سلسلے میں حقائق کے منافی افواہیں گردش کر رہی ہیں بگروٹ ہاسٹل کے ساتھ نہیں چھیڑا گیا ہے بلکہ اس کے ساتھ ملحقہ خالصہ سرکار اراضی کو واگزار کرایا گیا ہے جو غیر قانونی تجاوز کیا گیا تھا کسی بھی غیر قانونی اقدام کے خلاف کاروائی کی جائے گی چاہے وہ جتنے بھی با آثر کیوں نہ ہوں ۔انہوں نے کہا کہ خالصہ سرکار اراضی کو قبضہ مافیا گروپ سے واگزار کروانے کیلئے چار آپریشنل ٹیموں کو تشکیل دیا گیا ہے جو روزانہ کی بنیادوں پہ غیر قانونی تجاویزات کے خلاف کاروائی کر رہی ہے انہوں نے اخبارات میں چھپنے والے مناور جعلی انتقالات کے حوالے سے کہا کہ اس کیس کا باریک بینی سے جائیزہ لیا جا رہا ہے حتمی رپورٹ ملنے کے بعد لائحہ عمل دینگے بات سے بتنگڑ ھ نہ بنایا جائے ۔جعلی انتقالات میں جو بھی ملوث ہوگا محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔بعدازاں انہوں نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ خالصہ سرکار اراضی پہ کسی بھی صورت غیر قانونی تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی قبضہ مافیا کو کھلی چھوٹ دی جاسکتی ہے انتظامی رٹ کو ہر حال میں قائم کرینگے ۔گلگت شہری حدود میں دفعہ 144کے تحت خالصہ سرکار اراضی پہ تعمیرات پہ پابندی لگا دی گئی ہے اور گلگت تحصیل کے حدود میں جہاں بھی شکایت ملے گی مقامی انتظامیہ کاروائی جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاونگا انہوں نے عوام سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میرے دروازے گلگت کے شہریوں کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں جو بھی مسئلہ ہو مجھے براہ راست رابطہ کریں یا میرے دفتر کنٹرول روم ۔920724 سے رابطہ کریں تاکہ انتظامیہ بروقت کاروائی کر سکے ۔۔۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ