ہنزہ(اجلال حسین )گلگت رحیم آباد سے تعلق رکھنے والے حاضر سروس کرنل خوش آمدین طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے.ہزاروں سوگوارن کی موجودگی میں رحیم آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا.مرحوم کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور گزشتہ ایک سال سے زیر علاج تھے. گزشتہ روز ایم ایچ راولپنڈی میں انتقال کر گئے. مرحوم کی نماز جنازہ رحیم آباد میں الواعظ فدا علی ایثار نے پڑھائی.نماز جنازہ میں پاکستان آرمی کے آفیسران،سیاسی و سماجی شخصیات نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی. پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے مرحوم کی قبر پر سلامی دی اور چیف آف آرمی سٹاف، کمانڈر ٹین کور ،فورس کمانڈر گلگت بلتستان اور دیگر آرمی کے آفیسران کی جانب سے قبر پر پهولوں کے دستے پیش کیے. مرحوم کرنل خوش آمدین بہترین صلاحیات کے مالک تھے. بحیثیت آرمی آفیسر ان کی بہترین کارکردگی پر پاک فوج نے تمغہ بثالت اور ستارہ امتیاز سے نوازا تھا. تفصیلات کے مطابق کرنل خوش آمدین گزشتہ ایک سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج تھے. گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے. دوران علالت مرحوم کرنل نے ایم فل کی ڈگری بھی حاصل کر لی اور پی ایچ ڈی کرنے کی خواہش رکھتے تھے جو پوری نہ ہو سکی.

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ