جنوری27 ہنزہ نیوز( شو بز رپورٹر )گلگت بلتستا ن کے معر وف گلو کا ر راشد اقبا ل کا نیا البم ’’نے بو نے بو ‘‘ ریلیز ہو گیا ہے۔ جبکہ اس سے پہلے انکا پہلا البم ’’جُو جُو چھک بَو ‘‘ ما رکیٹ میں آچکا ہے ۔ جس نے گلگت کے عو ام کے دل مو لئے ہیں ۔ راشد اقبا ل پا کیزہ آر ٹس اینڈ کلچر کو نسل گلگت بلتستا ن دو بئی ذو ن کے جنر ل سیکر ٹر ی کے عہد ے پر فا ئز ہیں۔ انکی ذاتی کو ششو ں سے عید قر با ن 2015 ء کو دو بئی میں گلگت بلتستا ن کے کلچر ل شو کا انعقا د کر ایا اور مستقبل قر یب میں اپنے نئے البم کی تقر یب رو نما ئی بھی دو بئی میں کر انے کا پر و گر ام ہے۔
راشد اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان ہوتی ہے ثقافت سے ہی قوموں کی انفرادیت سامنے آتی ہیں گلگت بلتستان کی ثقافت تو دنیا میں منفرد پہچان کی حامل ہے انہوں نے کہا کہ پا کیز ہ آرٹس ایک کلچر کو نسل ہے گلگت بلتستان کی ثقا فت کو اُجا گر کر نے کیلئے اندرون ملک اور بیر ون ملک کو شا ں ہیں جبکہ ہم یہ تو قع رکھتے ہیں کہ مو جو دہ حکو مت اس ادارے کی سر گر میو ں کی سر پر ستی کر ے تا کہ اند رون اور بیر ون ملک گلگت بلتستا ن کی ثقا فت کے علا وہ سیا حت کی بھی فر وغ ملے۔