ہنزہ نیوز اردو

گلگت بلتستان کے نااہل پارٹی قیادت کی وجہ سے آج پارٹی چیئرمین عمران خان کے خلاف لوگ عدالت گئے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پ۔ر)پاکستان تحریک انصاف گلگت ڈویژن کے سابق سیکریٹری جنرل فاروق احمد نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نااہل پارٹی قیادت کی وجہ سے آج پارٹی چیئرمین عمران خان کے خلاف لوگ عدالت گئے ہیں۔الیکشن کے دنوں اس وقت کی لیڈر شپ نے پارٹی کے اعلیٰ قیادت کو باور کیا کہ GBکے عام انتخابات میں ٹکٹس ہولڈرز کو معقول رقم مہیا کریں پارٹی کے اعلیٰ قیادت کے سامنے آج کے اہل قیادت کے وعدہ کیا کہ ہمیں کوئی رقم کی ضرورت نہیں ہم اپنے پیسوں سے ہی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
آج اپنی الیکشن کے اخراجات بھی ادا نہیں کرسکی جسکی وجہ سے سکردو سے سونڈ سسٹم کے مالک نے پارٹی کے چیئرمین سمیت GBکے نااہل قیادت کے خلاف عدالت سے رجوع کیا۔سونڈ سسٹم کے مالک کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کا مقروض چیئرمین نہیں، راجا جلال اور دیگر لوگ ہیں۔ہم عمران خان کے جانثار سپاہی ہیں۔عمران خان کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کرتے ہیں۔کافی دنوں سے اخبارات میں خبریں چل رہی ہیں لیکن صوبائی قیادت خاموش ہیں۔ان کو پارٹی کی عزت کو کوئی فکر نہیں صرف اعلیٰ عہدے ضرورت ہیں۔الیکشن کے اخراجات ادا نہیں کرسکتے ہیں پارٹی کی کوئی دفتر نہیں۔پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں نہیں پھر بھی کہتے ہیں کہ ہم صوبائی قیادت ہیں۔ہم ایسی نام نہاد صوبائی قیادت کو کبھی تسلیم نہیں کرتے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ