ہنزہ نیوز اردو

گلگت بلتستان کے مسلم لیگی ممبران اسمبلی کے درمیان جی بی ہاوس میں جھگڑا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

اسلام آباد. گلگت بلتستان کے مسلم لیگی ممبران اسمبلی کے درمیان جی بی ہاوس میں جھگڑا، وزیر جنگلات گلگت بلتستان عمران وکیل اور اسٹینڈنگ کمیٹی جی بی اشرف صدا کے درمیان لڑائی، جھگڑے میں دونوں ممبران کا ایک دوسرے پر لاتوں، گھونسوں اور ملکوں کا آزادانہ استعمال، دونوں ممبران کے درمیان جھگڑا پارٹی فنڈنگ کی وجہ سے ہوا، عمران وکیل گلگت سے پارٹی کارکنوں کے ہمراہ نواز شریف کے استقبال کے لئے پہنچے تھے، جھگڑے کی اہم وجہ پارٹی ورکروں کی رہائش کے معاملے تھا، عمران وکیل نے اس کے لئیے پارٹی فنڈ بھی دیا تھا، اشرف صدا نے کارکنوں سے رہائش کے لیے پیسوں کی ڈیمانڈ کی تھی. عمران وکیل اور اشرف صدا کا موقف بھی سامنے آگیا، بلاوجہ ایشو بنایا جا رہا ہے، اشرف صدا پارٹی ممبران میں ایسی چھوٹی موٹی نارضگیاں ہوتی رہتی ہیں، عمران وکیل واقعہ گلگت بلتستان ہاوس میں رات کے دو بجے پیش آیا، ہاوس کے عملے نے بچ بچاو کیا، بارہ گھنٹے گزرنے کے باوجود معاملات طے نہیں ہو سکے، وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی جانب سے صلاح کرانے کی کوششیں جاری.

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ