ہنزہ نیوز اردو

گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت بھی پنجاب حکومت کی نقش قدم پہ چل رہی ہے:سعدیہ دانش

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(خبرنگارخصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی ترجمان سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت بھی پنجاب حکومت کی نقش قدم پہ چل رہی ہے ،جس طرح پنجاب میں میٹرو بس کے نام پر تاریخی مقامات کو مسمار کیا جارہاہے اس طرح صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی تاریخی مقام و صدیوں پہلے اگائے گئے چنار باغ کے مقام پر چنار کے درخوتوں کا قتل عام کررہی ہے ،آج کے دنیا میں ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے کسی بھی قسم کے نقصانات سے بچنے کے لئے درخت بہت اہمیت کے رکھتے ہیں،لیکن جس طرح سے دریائے کے کنارے تاریخی درختوں کی قتل کی گئی اور اسطرح درختوں کی قتل عام پہ محکمہ ماحولیات اور محکمہ جنگلات کی مجرمانہ خاموشی ایک بڑاسولیہ نشان ہے ۔پیر کے روز انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات اور محکمہ ماحولیات کے ذمہ داران بھاری تنخوہیں اور مراعات تو لے رہے ہیں لیکن حکمرانوں کی جی حضوری میں اپنی اصل ذمہ داری بول کے اس طرح کی مجرمابہ اقدامات پہ انکھیں بند کرتے ہیں جس طرح ان کی کارکردگی پہ بہت سے سوالات اٹھاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات اور محکمہ جنگلات عوام کو جواب دیں کہ پوری دنیا میں درخت لگائے جارہے ہیں اور اس کی اہمیت سے لوگوں کو آگاہ کیا جارہاہے لیکن گلگت بلتستان میں ان دنوں درخت لگانے کے بجائے قتل عام کیا جارہاہے ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ