ہنزہ نیوز اردو

گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ دیکھنے کو ملا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں بیوروکریسی کے خلاف آواز بلند ہوئی ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (سیما کرن) صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ہنزہ ایڈوکیٹ ظہور کریم نے قائد حزبِ اختلاف و صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی ایڈوکیٹ امجد حسین اور مشیر خوراک شمس لون کا گلگت بلتستان اسمبلی کے اجلاس میں بے باکی سے بیوروکریسی کے بددیانتیوں کے خلاف کھل کر بات کرنے کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ دیکھنے کو ملا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں بیوروکریسی کے خلاف آواز بلند ہوئی ہے جو حکومتوں کے اختیارات بھی سنبھالے ہوئے ہیں۔ حکومت کے بے جا نوازے ہوئے مراعات کی وجہ سے بیوروکریٹس عوامی نمائندوں کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اسکی وجہ سے ہزاروں نوجوان بے روزگار ہیں کیونکہ اس نظام میں دوسرے صوبوں سے لائے گئے بیوروکریٹس کے زیر نگرانی بغیر کسی اشتہار کے 16 گریڈ تک کے پوسٹوں پہ من پسند افراد تعینات کئے جاتے ہیں ایسے نظام میں نہ صرف قوم خسارے میں ہے بلکہ گلگت بلتستان کی سیاسی پہلو پر بھی سوالات اٹھتے ہیں جو اپنے حقوق و فرائض کو پہچان نہیں سکتے اور حسبِ روایت بیوروکریسی کے زیر نگرانی اپنے معاملات کا تعین کرتے ہیں۔ ہم ان جرآت مند اراکینِ اسمبلی کو دل سے سراہتے ہیں جو حق کی آواز کو بلند کرتے ہیں۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ