ہنزہ نیوز اردو

گلگت بلتستان کی آئینی اصلاحات، گلگت بلتستان میں معیاری تعلیم کی فروغ، قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی ، بلتستان یونیورسٹی اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت۔گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ۔ملاقات میں گلگت بلتستان کی آئینی اصلاحات، گلگت بلتستان میں معیاری تعلیم کی فروغ، قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی ، بلتستان یونیورسٹی اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی ۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر گلگت بلتستان کو یقین دلایا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے خواہش کے مطابق آئینی اصلاحات کی جائینگی تاکہ گلگت بلتستان کے عوام بھی پاکستان کے دیگر صوبوں کی عوام کی طرح وسائل سے مستفید ہوسکیں ۔ صدر پاکستان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیئے وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کریگی اور تعلیم کے شعبے سے متعلق صوبائی حکومت کو درپیش مسائل کی فوری حل کے لیئے امداد کریگی ۔
گورنر گلگت بلتستان راجا جلال حسین مقپون نے صدر پاکستا ن سے گفتگو کے دوران کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام محب وطن پاکستانی ہیں اور وطن عزیز کی دفاع کے لیئے قربانیاں دینے کے لیئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔اس حوالے سے گورنر گلگت بلتستان نے صدر پاکستان سے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے خواہشات کے مطابق آئینی اصلاحات کئے جائیں تاکہ اس علاقے کی عوام کی کی دیرینہ محرومیوں کا ازالہ کیا جا سکے ۔صدر پاکستان نے کہا کہ آئینی اصلاحات کے لیئے اپنا کردار ادا کرو گا اور مستقبل قریب میں بحیثیت چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور بلتستان یونیورسٹی کا دورہ کروں گا اور دونو ں اداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیئے اپنا بھرپور کردا ر ادا کرو ں گا۔گورنرگلگت بلتستان کی درخواست پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کی تفصیلی دورہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرا لی ۔ 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ