گلگت جنوری26 ہنزہ نیوز( پ۔ر) بالا ورستان نیشنل فر نٹ کے مر کزی رہنما ء صفدر علی نے کہا ہے کہ آج کل متنازعہ گلگت بلتستان کے حوالے سے میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ چکی ہے، جس میں مسئلہ گلگت بلتستان کو مزید دانستہ نا دانستہ طور پر خراب کر نے کی کو شش ہو رہی ہے ۔ ایسے میں کچھ تنخواہ دار بھی میدان مین اپنی تنخواہیں حلال کر نے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس علا قے کے حصے تقسیم کر نے سے بھی در یخ نہیں کر تے پہلے ہی ان علاقوں کا شیرازہ بکھیرا جا چکا ہے اور نئی تقسیم کے کسی صورت متحمل نہیں ہوسکتے اپنی خواہشات کو خبر یں بنوا کر خوش ہو نے والے سن لیں یہ ایکسوی صدی ہے اب جی بی یو تھ بیدار ہو چکی ہے اب ایسا نہیں ہو گا جیسا 1962اور 1969میں ہوا ہے ۔ اب ان علاقوں کی تقسیم کر نے سے گر یز کیا جائے مزید وفاق پر ست منشیوں کو اس کی اجا زت نہیں دی جا ئے گی ۔