ہنزہ نیوز اردو

گلگت بلتستان کا واحد لوڈشیڈنگ ضلع ہنزہ ماہ صیام میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (بیورو رپورٹ) گلگت بلتستان کا واحد لوڈشیڈنگ ضلع ہنزہ ماہ صیام میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ، عوام کو سخت پریشانی کا سامنا ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا کیا ہوا جو تھرمل جنریٹر کا اعلان تھا وعدہ پورا نہ ہو سکا ۔ ماہ صیام کے کے ابتدا میں ہنزہ کے عوام پہلے سے ہی اندھیرے میں تھے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ ہو گیا 48گھنٹوں میں 4گھنٹے کے لئے ملنے والی بجلی بھی عوام کو نہیں مل رہی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب محکمہ برقیات کی عدم دلچپی کی باعث بجلی کی غیر مصفانہ تقسیم بھی کی جا رہی ہیں ۔ حسن آباد ہنزہ میں نصب وان میگا واٹ بجلی جو کہ عوام کو بھی ملناچاہیے کریم آباد ، علی آباد اور دیگر علاقوں کے کاروباری حلقوں کو بجلی روازنہ کے بنیاد پر دیا جا رہا ہیں جبکہ ماہ رمضان میں عوام کو کوئی پرُسان نہیں ہیں جس کے وجہ سے عوام اور طلباء کو سخت پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں ، جبکہ دوسری جانب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حافیظ الرحمن نے اپنے دورہ ہنزہ کے موقع پر ایک اضافی تھرمل جنریٹر کا اہنگامی بنیادوں پر نصب کر کے عوام کو بجلی کی ترسیل کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے تھے مگر اب تک وہ وعدہ بھی وفا نہ ہو سکا ۔ عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سکرٹری گلگت بلتستان سے پززور پطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر ایک اضافہ تھرمل جنریٹر کا بندوبست کی جائے تاکہ ماہ صیام کے علاوہ سیاحوں کی مسکن ضلع ہنزہ میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ میں کمی واقع ہو۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ