ہنزہ نیوز اردو

گلگت بلتستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کی دعوے داروں کی قلی کھل گئی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

 ہنزہ 20 دسمبر ہنزہ نیوز(بیور رپورٹ) گلگت بلتستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کی دعوے داروں کی قلی کھل گئی اپنے گھروں اور اپنے رشتہ داورں کے گھروں میں سپیشل لائنے لگوا کر باقی عوام کو اندھرے میں ڈبودیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہنزہ سمیت پوری گلگت بلتستان میں3ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے اور اس نام پہ ووٹ حاصل کرنے والے خود اور اپنے رشتہ داروں کو سپیشل لائنوں سے محضوض کروارہے ہیں اور غریب وعوام کا حال جو کا تو ں ہے بلکہ ہنزہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں سردیوں کے موسم میں تھر مل جنریٹر بھی چلایا جاتا تھا لیکن ن لیگ کی حکومت میں تھر مل جنریٹر بھی خراب ہے اور محکمہ برقیا ت سے اس حوالے سے پوچھنے پرکہا جاتا ہے کہ رتھرمل جنریٹر اسلام آباد میں ٹھیک کروانے کے لئے بھیجا گیالیکن کہیں ماہ گزرنے باوجو تھر میں جنریٹر ٹھیک نہیں ہوسکا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنے ارصہ میں ایک نیا تھر مل جنریٹر دوبارہ بناکے لایا جاسکتاہے ۔ہنزہ تھرمل جنریٹر کے ان مہینوں میں چلانے کے لئے گورنر، وزیر اعلیٰ اور سینئر وزیر نے احکامات اور ہدایت کرنے کے باوجو محکمہ برقیات ہنزہ کے اعلیٰ حکام اور اہلکار وں کوکوئی ٹس سے مس نہیں ہورہاہے اور یہ گلگت بلتستان کے چیف ایگزیکٹیو اور وقاق کا نمائندہ گورنر کی توہین ہے جن کو محکمہ برقیات کے حکام اپنے نظروں میں بھی نہیں لارہے ہیں اس سے ایسا لگ رہاہے کہ گورنر ،وزیر اعلیٰ اور سینئر وزیر کی محکمہ برقیات کے آفیسران کے سامنے کوئی حیثیت نہیں ہے ۔یاد رہے پاکستا ن پیپلز پارٹی کے دور میں تھر مل سردیوں کے موسم میں شا م 5سے رات 10بجے تک تھر مل جنریٹر چلایا جاتا تھا اور ن لیگ کی حکومت آتے ہی ہٹا یا گیا ہے جو کہ غریب عوام کے ساتھ زیادتی ہے ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ