ہنزہ نیوز اردو

گلگت بلتستان میں امن امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ نون علماء مشائخ کا اہم کردار رہا ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پ۔ر)گلگت بلتستان میں امن امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ نون علماء مشائخ کا اہم کردار رہا ہے۔آپس کی نفرتوں نے ماضی میں ہمیں دکھ کے علاوہ کچھ نہیں ملا ہے۔وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کے ویژن جس میں امن امان اور تعمیر و ترقی کو مزید مضبوط کرنے کیلئے آپس میں گلے شکوؤں کو دور کرنے ہوں گے۔تب ہم ترقی کی راہوں میں سفر کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نون علماء مشائخ کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات ریاض الدین نے ایک بیان میں کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنے صفوں کے اندر اتفاق واتحاد کی فضاء کو مزید مستحکم کرنے کیلئے علماء مشائخ الواعظ مل بیٹھ کر سوچنا ہوگا۔
انھوں نے کہا گلگت بلتستان کے عوام کو حافظ حفیظ الرحمن کی شکل میں ایسا اعلیٰ صلاحیت والا وزیراعلیٰ ملا ہے جو صدیاں بیت جانے کے بعد بھی نہیں ملے گا۔ہمیں وزیر اعلیٰ کے ساتھ مشاورت کرکے خطہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے مثبت قدم اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ریاض الدین نے کہا کہ اخبارات میں سیاسی نمائندوں کے منہ سے ایک دوسروں کے خلاف نازیباقسم کی بیانات شائع ہوتی ہیں جو پڑھنے والوں کو بھی تکلیف دہ ہوتی ہے۔اب وقت وہ نہیں رہا ہے۔جس میں ہم صرف اخبارات میں اپنے آپکو زندہ رکھیں۔بلکہ ہمیں قول فعل کیساتھ عملی اقدامات اٹھا کر دوسروں کو عملی نمونہ بننا ہے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ