گلگت (پ ر) گلگت بلتستان صوبائی حکومت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان تناؤ کے حوالے سے بعض اخبارات اور سوشل میڈیا میں چلنے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، میڈیا کو جاری ایک بیان میں صوبائی وزیر قانون اورنگزیب ایڈوکیٹ اور صوبائی وزیر اطلاعات شمس میر نے کہا کہ یہ خبریں قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، صوبائی حکومت چیف الیکشن کمشنر اور ان کے ادارے کابھرپور احترام کرتی ہے۔ صوبائی وزراء نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان ایک بااختیار آئینی ادارہ ہے جس کا مسلم لیگ ن اور صوبائی حکومت بھرپور احترام کرتی ہے اور بحیثیت سیاسی جماعت و صوبائی حکومت ہم الیکشن کمیشن کی جانب سے دی جانے والی تمام ہدایات اور گائیڈ لائین پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہیں۔ صوبائی وزراء نے کہا کہ گزشتہ دنوں چند اخبارات میں الیکشن کمیشن کے حوالے سے صوبائی حکومت سے منسوب خبروں کی ہم سختی سے تردید کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی الیکشن کمیشن سے جاری ہونے والے حالیہ نوٹیفیکیشن میں شامل چند ایک نکات کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے گزارش اور درخواست کی گئی تھی کہ صوبائی حکومت و انتظامیہ کی راہنمائی فرمائی جائے کہ 24جون تک صوبائی حکومت اپنے قانونی و آئینی اختیارات پر الیکشن کمیشن ایکٹ 2017کی روشنی میں کس طرح سے عمل درآمد کرے، اس معاملے کو بعض اخبارات نے اداروں کے مابین جھگڑے سے تعبیر کیا، جس میں کوئی حقیقت نہیں۔ صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن گلگت بلتستان میں کسی بھی قسم کے اختلافات نہیں ہیں۔ صوبائی حکومت اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ آئیندہ عام انتخابات کے صاف و شفاف طریقے سے انعقاد کے لیے صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہے، صوبائی حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر آزادانہ،منصفانہ اور شفاف انتخابا ت کے انعقاد کے لیے ضابطے کے مطابق اقدامات کریں گے۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ