ہنزہ نیوز اردو

گلگت بلتستان سینئر اور جونیئر پولیس اہلکاروں میں مختلف قسم کی مایوسیاں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( ،خصوصی رپورٹ، اجلال حسین ):گلگت بلتستان سینئر اور جونیئر پولیس اہلکاروں میں مختلف قسم کی مایوسیاں ۔ پولیس کا کام عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنا ہے لیکن تب ممکن ہے جب حکومتی ذمہ داران محکمہ پولیس کے چھوٹے اور بڑے عہدوں پر کام کرنے والے اہلکاروں میں پائے جانے والی محرمیوں اورمایوس کا ازلہ کریں،یکھا جائے تو گلگت بلتستان پولیس پاکستان کے دیگر صوبوں کے نسبتاً اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی بہادری خو ش اخلاق ااور یمانداری میں اپنے مثال اپ ہیں ۔لیکن گلگت بلتستان حکومت کی طرف سے بدستور محکمہ پولیس گلگت بلتستان کو نظر انداز کر نے کی وجہ سے سخت مایوسی کا شکار ہے جن کا زکر کرنا انتہائی اہم ہے زرائع کے مطابق عرصہ دارز سے گلگت بلتستان پولیس میں 6 ایس پیز اور 15سے زائد ڈی ایس پیز کے خالی اسامیاں موجود ہے تاہم گلگت بلستان کے سینئر افسران کو ترقی دینے کے بجائے قائم مقام پوسٹییں دیکر مختلف اسٹیشنوں پر تعینات کر تے ہیں جس کی وجہ سے سینئر اور جو نیئر آفیسروں میں مایوسی پھیل رہی ہیں جبکہ افسران ترقیوں کے لئے سالوں سے منتظر ہیں۔ جبکہ دوسری جانب درجنوں سینئرانسپکٹرزکو کورسزکرانے کے باوجود ترقیاں نہ ہونے کی وجہ سے 60سالہ مدت ملازمت کو پورا کرتے ہوئے سبکدوش ہو رہے ہیں۔جبکہ اطلاعات کے مطابق پولیس ہلکاروں کے لئے گلگت بلتستان حکومت کو وفاقی حکومت نے ملازمین کو پچاس فیصد کی مد میں فنڈ بھی دیا ہے جبکہ صوبائی حکومت تاحال ملازمین کو پچاس فیصد ادا کرنے میں ناکام ہوئی ہیں جبکہ بعض ایسے اضلاع بھی ہیں جہاں پر25 فیصد اریلرز بھی ادا نہیں کیا گیا ہیں جبکہ پولیس سپاہوں کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے دیگر سرکاری ادار وں میں چھوٹے ملازمین یعنی گریڈ ون وغیرہ کی آپ گریڈیشن ہو کر سیکیل6تک دیا گیا ہیں جو کہ 8 گھنٹے ڈیوٹی دیتے ہیں جبکہ پولیس فورس میں 24گھنٹا ڈیوٹی کرنے کے باوجود اہلکار سیکیل 5میں کام کرنے پر مجبور ہیں اگر اسی طرح مسلسل گلگت بلتستان پولیس جوانوں میں مایوس کیا گیا تو کیسے پولیس اپنی فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دئینگے ۔ گلگت بلتستان پولیس کے سینئر اور جونیئراہلکاروں نے گورنر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکومتی سربراہان سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان پولیس میں عرصہ دراز سے پائے جانے والی مختلف مسائل اور مایوسی کا ازلہ کریں تاکہ گلگت بلتستان پولیس جوان مزید خلوص نیت ، ایمانداری کے ساتھ عوام کی جان ومال کی تحفظ میں مزید بہتری لانے کے ساتھ اہلکاروں کی حوصلہ افزائی بھی ہو گی۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ