ہنزہ نیوز اردو

گلگت بلتستان دیگر اضلاع کی طرح ضلع ہنزہ اور نگر رِیسکو ١١٢٢ کے ملازمین گزشتہ چھ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (رحیم اللہ بیگ )گلگت بلتستان دیگر اضلاع کی طرح ضلع ہنزہ اور نگر رِیسکو ١١٢٢ کے ملازمین گزشتہ چھ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج۔ ملازمین ابتدائی روز ریسکو ١١٢٢ کے دفاترچھوڈ کر متعلقہ ڈی سی دفاتر میں ایمرجنسی ریسکو ڈیل کرئینگے اور ریسکو دفاتر میں صرف کنٹرول روم کے علاوہ دیگر کام بند کرئینگے۔ تنخوایوں کی عدم آدائیگی کی صورت میں مکمل کام چھوڑ دیا جائے گا ۔ ریسکو ١١٢٢ کے ملازمین نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ سے تنخواہوں کی عدم آدائیگی کی وجہ سے گھروں میں فاقے کی نوبت آچکی ہے جبکہ بچوں کی فسییں ادانہیں ہونے کی وجہ سے سخت مشلات کا سامنا ہے۔تودوسری جانب ملازمین دور افتادہ علاقوں سے تعلق ہونے کی وجہ سے مکان مالکان کو کرایہ ادا نہ کرنے کے باعث مکان مالکان کی جانب سے بھی گھروں سے نکالنے کی بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں عوامی حلقوں کیجانب سے صوبائی حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ریسکو ١١٢٢ کے ملازمین جب سے اضلاع میں ریسکو کا کام۔شروع کیا ہے اموات کی شرح میں کمی ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے لئے ان کی خدمات کو قدر کے نگاہ سے دیکھتے ہیں ان کی مشکلات کو مد نظررکھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر تنخواہوں کی ادا ئیگی کی جائے تاکہ عوام کے لئے خدمات جاری رکھ سکیں۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ