ہنزہ نیوز اردو

گلگت بلتستان بھر میں چلنے پھرنے سے معذور افراد کے فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے فلاحی ادارے الخدمت فاونڈیشن، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کروہیل چیئرز تقسیم کریگا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پریس ریلیز) گلگت بلتستان بھر میں چلنے پھرنے سے معذور افراد کے فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے فلاحی ادارے الخدمت فاونڈیشن، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کروہیل چیئرز تقسیم کریگا۔ سیکریٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ راجہ رشید علی نے الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کی طرف سے معذور افراد کو مہیا کی جانیو الی وہیل چیئرز کا معائنہ کیا ، اس موقع پر ریجنل منیجر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان محمد طاہر رانا نے فری وہیل چیئر مشن کی طرف سے مہیا کی جانے والی وہیل چیئرز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ، سیکریٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ راجہ رشید علی نے وہیل چیئرز کا معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے مہیا کی جانے والی وہیل چیئرز سیکنڈ جینریشن کی ہیں اور مضبوط ہیں ، انہوں نے الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے معذور افراد کو وہیل چیئر زمہیا کرنے پر ادارے کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ رواں مہینے الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان سوشل ویلفیئر کے تعاون سے پچاس معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کر رہا ہے ، جبکہ مستقبل میں بھی سوشل ویلفیئر کے ساتھ مل کر معذوروں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریگا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ