ہنزہ نیوز اردو

گلگت بلتستان، 5 سال میں دہشتگردی کے 25 واقعات

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

سینیٹ کو حکومت نے آگاہ کیا ہے کہ یکم جنوری 2015سے 13ستمبر 2020تک ملک میں تین ہزار 990دہشتگردی کے واقعات ہوئے ہیں جن میں تین ہزار384 افراد شہید ہوئے جبکہ آٹھ ہزار436 افراد زخمی ہوئے، 15ستمبر 2015سے 15ستمبر 2020تک اسلام آباد میں 102 پولیس افسران، عہدے داران مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ان پولیس عہدے داران کے خلاف 72 فوجداری مقدمات درج کیئے گئے،مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پولیس کے32عہدیداران کو چھوٹی بڑی سزا ہوئی، 14پولیس عہدیداران معطل ہیں ، 10کے خلاف انکوائری جاری ہے، 46 پولیس افسران کو بری کیا گیا۔ان خیالات کااظہار سینیٹ میں وزارت داخلہ کی جانب سے تحریری جوابات میں کیا گیا ۔ جمعہ کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا ، وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر عثمان خان کاکڑ کے سوال کے تحریری جواب میں وزارت داخلہ نے ایوان کو بتایاکہ ایک جنوری 2015سے 13 ستمبر 2020تک ملک میں 3990دہشتگردی کے واقعات ہوئے ہیں جن میں 3384 افراد شہید ہوئے جبکہ 8436 افراد زخمی ہوئے،پنجاب میں 180سندھ میں 371، خیبر پختوانخوا میں 1048دہشت گرد ی کے واقعات ہوئے بلوچستان میں 1435،فاٹا میں 892، اسلام آباد میں 16، آزاد کشمیر میں 23 اور گلگت بلتستان میں 25واقعات ہوئے،سینیٹر جہانزیب جمالدینی کے سوال کے تحریری جواب میں وزارت داخلہ نے ایوان کو بتایا کہ 15ستمبر 2015سے 15ستمبر 2020تک اسلام آباد میں 102 پولیس افسران،عہدے داران مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ان پولیس عہدے داران کے خلاف 72فوجداری مقدمات درج کیئے گئے، 72فوجداری مقدمات میں 54کے چالان ہوئے ، 9 منسوخ ہوئے اور 9 مقدمات زیر تفتیش ہیں ، پولیس کے 2انسپکٹر ، 5ایس آئی ، 16اے ایس آئی، 7ہیڈ کانسٹیبل ، 69کانسٹیبل ، 3فالور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے،مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پولیس کے32عہدیداران کو چھوٹی بڑی سزا ہوئی،مجرمانہ سر گرمیوں میں ملوث 14پولیس عہدیداران معطل ہیں ، 10 کے خلاف انکوائری جاری ہے،مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 46پولیس افسران کو بری کیا گیا سینیٹر مشتاق احمد کے سوال کے تحریری جواب میں شیخ رشید نے ایوان کوبتایا کہ یہ بات درست نہیں کہ پاکستان لوکو موٹو فیکٹری رسالپور خراب حالت ہے، فیکٹری 1992میںتعمیر کے لئے منظور کی گئی اور اس میں ریل انجنوں اور رولنگ اسٹاک کی تیاری اور فیبریکیشن کی تیاری کا پورا سازو سامان موجود ہے،شیخ رشید نے کہا کہ مزدوروں کہ پنشن ایک ہی دن میں کلیئر کرنے جارہے ہیں، 31ہزار لیبر کو ٹیکنیکل الائونس دیا ہے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ