گلگت 19 مئی، 2016ء ہنزہ نیوز( پ ر) گورنر گلگت بلتستان نے وزیر اعظم پاکستان سے درخواست کیا کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لیئے گلگت بلتستان میں بجلی کے نئے منصوبوں پر کام کیا جائے اور عطاء آباد جھیل پر 27میگا واٹ پروجیکٹ کے منصوبے پر کام شروع کرانے کے لیئے احکامات جاری کریں ۔وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ عطاء آباد جھیل پر 27میگا واٹ پاور منصوبے کی فزبیلیٹی بننے کے بعد جلد کام شروع کیا جائے گا ۔ گورنر گلگت بلتستان نے وزیر اعظم پاکستان سے درخواست کیا قراقرم ہائے وے کے 28کروڑ کے معاوضے فوری طور پر ادا کیا جائے گا خصوصاً ری الائنمنٹ ہونے والا قراقرم ہائے وے کے معاوضوں کو بھی بہت جلد ریلیز کیا جائے گا ۔
گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور رانی عتیقہ غضنفر نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے درخواست کیا کہ قراقرم انڑنیشنل یونیورسٹی کے کیمپس کو ہنزہ میں شروع کرنے کے لیئے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جو بجٹ اخز کیا ہے اس کو بڑھا دیا جائے تاکہ ہنزہ میں جلد از جلد یونیورسٹی کیمپس کے کلاسز کو شروع کرسکیں ۔گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے گلگت بلتستان کونسل کے اجلاس میں کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کی فروغ کے لیے خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے درمیان باونڈری کے مسئلے کو حل کیا جائے اور گلگت بلتستان کو ان کا حق دیا جائے تاکہ رواں سال گلگت بلتستان کے صوبائی حکومت کے زیر نگران شندور فیسیٹیول کو شایانشان طریقے سے منا یا جاسکے۔ گورنر گلگت بلتستان نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے درخواست کیا کہ کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیئے بغیر سود کے چھوٹے قرضے فراہم کرنے کے احکامات دیں تاکہ گلگت بلتستان میں آنے والے سیاحوں کے قیا م و طعام کے بہترین سہولیات مہیا کیا جاسکے ۔گورنر گلگت بلتستان کے درخواست پر وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ ہنزہ کے عوام کی دیرینہ خواہش اور ہنزہ کے آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں ایک اضافی سیٹ بھی دیا جائے گا ۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ