گلگت(خبرنگارخصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی ترجمان سعدیہ دانش نے گزشتہ روز دیوسائی سے سکردو آنے والی گاڑی کے المناک حادثے میں نوبخشہ مسلک کے روحانی پیشوابوافقیراور ان کے ساتھ آٹھ افراد کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔اس المناک حادثے کی خبر سن کر سخت دکھ اور افسوس ہوا۔انہوں نے متاثرہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی جابحق ہونے والے افراد کو جوار رحمت میں جگہ دے اور مرحومین کے لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔انہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندان اور ان کے پیروکاروں کی غم میں برابرکے شریک ہیں ،بوا فقیر جیسے عالم صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔