ہنزہ نیوز اردو

گریڈ9سے کم 120سے زائد ملازمین کو متعلقہ اضلاع میں بیجنا کا عمل جلد سے جلد شروع کیا جائے: ایڈوکیٹ ظہور کریم

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین ):پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر ایڈوکیٹ ظہور کریم نے کہا کہ ڈی سی ہنزہ کیپٹن(ر) سید علی اصغر ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے احکامات اور کمشنر گلگت ڈویثرن کے سفارشات کے روشنی میں گریڈ9سے کم 120سے زائد ملازمین کو متعلقہ اضلاع میں بیجنا کا عمل جلد سے جلد شروع کیا جائے انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ڈی سی ہنزہ کے گفتگو کے بعد انہوں نے یقین دہانی کرایا ہے کہ ضلع بھرکے لائین ڈیپارنمنٹ میں تحقیقات کا بعد دو سے تین ہفتوں کے اندر گریڈ 9سے کم سرکاری ملازمین کو متعلقہ اضلاع میں بیجا جا ئے گا جس کے بعد ضلع ہنزہ میں ہونے والی خالی اسامیوں پر مقامی ضلع سے بے روز گار اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کی بھرتیاں عمل میں لایا جائے گا۔صدر پاکستان پیپلزپارٹی ہنزہ ایڈو کیٹ ظہور کریم نے مزید کہا کہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی جانب سے احکامات کے باجود گریڈ نو سے کم ملازمین کو ضلع ہنزہ میں رکھنا بے روز گار نوجوانون کے ساتھ ظلم ہیں ہم ضلعی انتظامیہ سے توقع رکھتے ہیں کہ جلد از جلد بالا حکام کی جانب سے جاری شدہ نوٹیفکیشن کی روشنی میں متعلقہ اضلاع کے ملازمین کو ااپنی ہی ضلع میں بیج دیا جائے تاکہ علاقے سے بے روگاری کے خاتمے میں مدد مل سکیں۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ