ہنزہ نیوز اردو

گذشتہ روز کروئے دیری مستوج میں چترال سکاوٹس کے ڈبل کیبن حادثے میں جان بحق ہونے والے چترال سکاءوٹس کے شہدا کو نماجنازہ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

چترال : (منیر بیگ)گذشتہ روز کروئے دیری مستوج میں چترال سکاوٹس کے ڈبل کیبن حادثے میں جان بحق ہونے والے چترال سکاءوٹس کے شہدا کو نماجنازہ کے بعد انہیں آبائی مقامات میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیاگیا۔ دو زخمیوں کو چترال سے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے ۔
شہید ہونے والے صوبیدار وائس پرنسپل فرنٹیر پبلک سکول اینڈ کالج چترال سیدالرحمن ساکن اُرسون نائیک ارشاد الحسن تورکہو رائین اور سپاہی حفیظ اللہ ساکن میر کھنی (ڈرائیور) کی نماز جنازہ چترال سکاءوٹس ہیڈ کوارٹر چترال میں ادا کی گئی ۔ جس میں ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد ، کمانڈنٹ چترال سکاءوٹس بریگیڈئر معین الدین ، ڈی پی او چترال وسیم عباس ، چترال سکاءوٹس کے آفیسران کے علاوہ سکول کے اساتذہ طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ جبکہ نائیک رشیدالحسن شہید ساکن تور کہو کی نماز جنازہ مستوج میں ادا کی گئی۔
تمام شہداء کی میت نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی گاءوں روانہ کر دی گئیں ۔ جہاں چترال سکاءوٹس کے دستوں نے اُنہیں سلامی دی اور پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔ وائس پرنسل رشید الحسن کی مدت ملازمت میں صرف دو ماہ باقی تھے ۔ اس حادثے میں ایجوکیشن آفیسر و پرنسپل ابراہیم اور لانس ناءک سمیع اللہ شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ جن کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز فرنٹیر پبلک سکول اینڈ کالج کے پرنسپل اور دیگر سٹاف ڈیوٹی پر چترال سے مستوج جارہے تھے کہ مستوج کے قریب کروئی دیری کے مقام پر خراب سڑک عبور کرتے ہوئے ڈبل کیبن بے قابو ہوکر سینکڑوں فٹ نیچے دریائے چترال کے کنارے جا گری جس کے نتیجے میں سکول کے وائس پرنسپل سید الرحمن، ڈرائیور حفیظ اللہ اور نائیک حفیظ اللہ موقع پر شہید ہوئے ۔ جبکہ پرنسپل ابراہیم اور ناءک سمیع اللہ کو شدید زخمی حالت میں چترال پہنچا کر سی ایم ایچ پشاور ریفر کر دیا گیا ہے۔ چترال کے عوامی حلقوں نے اس حادثے پر شدید صدمے کا اظہار کیا ہے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ