ہنزہ نیوز اردو

گاڑیوں کی باقاعدہ فٹنس نہ ہونے کی وجہ سے گٹی داس بابوسر جیسے واقعات رونما ہوئے جس میں درجنوں قیمتی جانیں ضائع ہو گئے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین) ٹرانسپورٹ کمپنیاں ایک ہفے کے اندر گاڑیوں کی فٹنس، روڈ پرمنٹ، ڈرائیواروں کی کوائف، اور ابتدائی طبی امداد کا سامان کے علاوہ مسافروں کی لائف انشورنس اور کم از کم دو ڈائیور ایک گاڑی کے ساتھ بیٹھانے کے پابند ہونگے۔ان خیالات اظہار گزشتہ روز آفیسر ایکسائز ینڈ ٹیکسیشن ہنزہ میر انتخاب الحق کے زیر صدارت ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے عہداداران کے ہمراہ اجلاس میں ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا۔ ای ٹی او کے زیر صدارت اجلاس میں سرکاری ٹرانسپورٹ کمپنی نیٹکو کے علاوہ دیگر نجی ٹرانسپورٹ کمپنیوں  کے عہدادارن شریک ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گاڑیوں کی باقاعدہ فٹنس نہ ہونے کی وجہ سے گٹی داس بابوسر جیسے واقعات رونما ہوئے جس میں درجنوں قیمتی جانیں ضائع ہو گئے جس پر ہمیں انتہائی افسوس ہے۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے ذمہ داران کو ہدایت ناہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر ٹرانسپورٹ کمپنیاں گاڑیوں کی فٹنس سرٹیفکٹ کے علاوہ روڈ پرمنٹ، ڈرائیوروں کی کوائف دفتر میں جمع کرنے کے علاوہ خصوصاًضلع ہنزہ اور نگر سے پنڈی اور کراچی کے لئے چلنے والے بسوں میں سفر کرنے والے مسافروں کی بکنگ رجسٹر میں درج کرنے کے ساتھ کمپیوٹرز لسٹ بھی بنانے کے ساتھ کمپنی پابند ہوگی کہ مسافروں کی لائف انشورنس اور گاڑیوں میں کم از کم دو ڈائیوار رکھنے کے پابند ہونگے اور ڈرئیوار لانگ روڈ زیادہ سے زیادہ آٹھ گھنٹاگاڑی چلانے کا پابند ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ایسائزا ینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر عملدر آمد نہ کرنے کی صورت میں کمپنی کی لائسنس مکمل طور پر معطل کر دی جائیگی۔ اجلاس میں مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ کمپنیاں اپنی بسوں میں ابتدائی طبی امداد کے سامان ضرور رکھیں تاکہ مسافروں کو دوران سفر یا کسی بھی حادثے میں مدگار ثابت ہو۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ