ہنزہ نیوز اردو

کے کے ایچ کے کمپنسیشن اور سب ڈویژن کے دیگر ایشوز کو حل کرنے کے لئے بھر پور کوشش کرونگا: اسٹنٹ کمشنر گوجال محمد ذولقرنین خان

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (رحیم اللہ بیگ) اسٹنٹ کمشنر گوجال محمد ذولقرنین خان  نے کہا ہے کہ کے کے ایچ کے کمپنسیشن اور سب ڈویژن کے دیگر ایشوز کو حل کرنے کے لئے بھر پور کوشش کرونگا سوست میں کیمپ آفس بناکر ہفتے میں دو دن سوست میں بیٹھ کر لوگوں کے مسائل ان کے دلیز پر حل کرونگا گوجال کے لوگ امن پسند اور ملنسار ہیں اور تعلیم یافتہ ہیں کم عرسے میں ہی بہت محبت ملی ہے اپنے بساط اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے عوامی ایشوز کو حل کرنے کی کوشش کرونگا حالانکہ نئے سب ڈویژن ہونے کی وجہ سے میرے لئے بہت چلینج ہیں ڈپٹی کمشنر ہنزہ بابر صاحب الدین بہت مدد کرتے ہیں اور ہمیشہ رہنمائی کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا مذید انہوں نے کہا کہ جب تک عوامی مسائل کا حل اور ایشوز کا روٹ کاز میں کو نہیں سمجھتے ان کا حل ممکن نہیں ہوسکتا عوام کا خدمت کرنا ہمارا فرض ہے جب تک ہم اپنے فرض کو اچھی طریقے سے نہیں نبائنگے معاشرے سے مسائل کا خاتمہ ممکن نہیں نئی سب ڈویژن ہونے کی وجہ سے شاید لوگوں کی توقوعات پورا کرنا ناممکن ہو عوام کو چاہئے کہ نئے سب ڈویژن کو ایک مشالی سب ڈویژن بنانے کے لئے ہر ممکن انتظامیہ سے تعاون کریں اور امید ہے کہ عوام بھر پور تعاون کا مظاہرہ کرینگے ملکی سطح پر گوجال سب ڈویژن اہمیت رکھتا ہے کیونکہ جغرافیائی اعتبار سے چائنا اور وسط ایشیا کی سرحدیں ملتی ہے اور سی پیک کا گیٹ وے ہے اور اسی سب ڈویژن سے ہی اربوں کا ریونیو جمع ہوتا ہے اور رقبے کے لحاظ سے گلگت بلتستان کا سب سے بڑا سب ڈویژن ہے تاریخی اور ثقافتی اعتبار سے بھی اہمیت رکھتا ہے اس لئے میرے لئے اس سب ڈویژن میں کام کرنا اعزاز ہے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ