ہنزہ نیوز اردو

کے سیاسی و سماجی حلقوں نے آل ہوٹل ایسوسیشن ہنزہ کے صدر اور ایگل نیسٹ ہوٹل کے مالک علی مدد کے ساتھ اے ایس پی ہنزہ نگر کامران کی جانب سے کی جانے والی بدتمیزی کی شدید الفاظ میں مذمت

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( رحیم اللہ بیگ) ہنزہ کے سیاسی و سماجی حلقوں نے آل ہوٹل ایسوسیشن ہنزہ کے صدر اور ایگل نیسٹ ہوٹل کے مالک علی مدد کے ساتھ اے ایس پی ہنزہ نگر کامران کی جانب سے کی جانے والی بدتمیزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اے ایس پی کامران کا فوری طور پر ہنزہ سے تبادلہ کیا جائے واضع رہے کہ گزشتہ دن اے ایس پی کامران اپنے فیملی کے ہمراہ دویکر کے مقام المشہور ایگل نسٹ ہوٹل گئے اور ہوٹل کو اپنے گارڈز کے زریعے زبردستی کھولنے کی کوشش کی موقعے پر ہوٹل کے مالک اور ہوٹل ایسوسیشن کے صدر علی مدد موجود تھے انہوں نے اے ایس پی کو انتظامیہ کی جانب سے کورونا وبا کی وجہ سے تا حکم ثانی ہوٹل بند رکھنے کی احکامات کے بارے میں آگاہ کیا اور یہ بتایا کہ میں ہوٹل ایسوسیشن کا صدر ہوں ہم نے انتظامیہ سے مل کر یہ فیصلہ کیا ہے کہ کورونا کی صورت حال بہتر ہونے اور انتظامیہ کی جانب سے اجازت نامہ ملنے تک ہنزہ میں تمام چھوٹے بڑے ہوٹل بند رہینگے آپ لوگوں نے خود قانون پر عمل درآمد کراناہے اتنے میں اے ایس پی اپے سے باہر ہوگئے اور گالم گلوچ شروع کی اور ہوٹل کو سیل کرنے کی دہمکی دی

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ