ہنزہ نیوز اردو

کیا یہی زندگی کا مقصد ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

انسان اس دنیا میں آتا ہے زندگی بسر کرتا ہے اور چلا جاتا ہے۔کچھ اپنے اچھے اعمال کے ساتھ اور کچھ
گناہ کا ارتکاب کر کے۔کچھ انسانوں سے ہی بد دعا لے کے ۔ 
اس دنیا سے چلا جاتا ہے۔بدقسمتی سے انسان میں کچھ ایسے بھی ہیں جن کو اس زندگی کا مقصد بھی نہیں پتہ اور نہ یہ جانتے ہیں ۔کہ کس مقصد کے تحت اسے اس دنیا میں اتنا عظیم رتبہ دے کے بھیجا گیا
بے مقصد زندگی کا کیا فائدہ۔جس میں صرف منا فقت ہو ، اپنی غرض ہو ، اپنا مقصد ہو ، انسان کو تکلیف دینا ہو
اس سے اس کی خوشی چھیننا ۔اسے کرب میں مبتلا کرنا اور اپنی ذات سے آگے کچھ نہ ہو۔جس میں نہ تو انسان ہونے کا شرف مل رہا اور نہ ہی زندگی کا مقصد وہ حاصل کر رہا۔
اللہ نے انسان کو اشرف المخلو قات کہ کر نوازا مگر انسانوں نے نہ نیکی دیکھی نہ اپنا رتبہ نہ رشتہ بس تکلیف دی اور رلایا اور میں نے اس کی زندگی میں کسی نیکی کو بھی نہیں دیکھا۔نہ اللہ کی عبادت اور نہ اس کا شکرانہ
بقول شاعر
زندگی آمد برائے زندگی
زندگی بے بندگی شرمندگی
میں نے یہ بھی دیکھا کہ دنیا میں جتنے بھی منافقت کے کھلاڈی ہیں وہ انسا نوں کی زندگی ان کے جذبات اور ا حسا سات کے ساتھ فٹ بال یا کرکٹ کی طرح کھیل رہے ہیں ایک کھیل سمجھ کے 
زندگی قدرت کی طرف ایک خوبصورتی کا نام ہے ،چند لمحو ں کی داستان ہے ،خوشبو ہے۔کسی عیش و عشرت کا نام نہیں زندگی دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلانے کا نام نہیں ۔لیکن بد قسمتی سے لوگوں کو ہم نے ہی بھکاری بنایا ۔دوسروں کی خوشی کو چھینا ۔انہیں کرب میں مبتلا کر کے رکھا۔انسان نے انسان کو ہی بے بس بنایا۔
خیر ہم اس سے با خبر ہیں کہ اسی انسان کے اندر جو روح ہے وہ کسی بھی وقت ایک طوفان کی شکل اختیا ر کر سکتی اور اپنی لپیٹ میں اس طرح لے کے جاتا ہے کہ ہمیں بھی خبر نہیں ہوتی
اس زندگی کے تجربے نے یہ بھی سکھا یا کہ زندگی عبادت ہے۔رہنمائی ہے۔آزمائش ہے 
خدا کی طرف سے ایک انمول تحفہ ہے اور.ہر انسان کے دل میں رب ہے
ہمارا حق نہیں کہ ہم کسی سے اس کی خوشی کو چھینے اور اسے کرب میں مبتلا کریں۔ورنہ خدا سب کی سنتا ہے اور وہ بہترین منصف ہے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ