ہنزہ نیوز اردو

کنزرویٹر پارکس اینڈ وائلڈ لائف محمود غزنوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان جنگلی حیات کا مسکن ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت (رحیم اللہ بیگ ) کنزرویٹر پارکس اینڈ وائلڈ لائف محمود غزنوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان جنگلی حیات کا مسکن ہے یہاں نایاب جنگلی حیات کے بہت سے اقسام پائیں جاتے ہیں ان کی کنزویشن کے لئے مقامی لوگوں کی مدد سے محکمہ وائلڈ لائف گلگت بلتستان کام کررہی ہیں جس کو پوری دنیا میں سراہا جاتا ہے اس وقت گلگت بلتستان میں کل 48 کمنٹی کنٹرول ہنٹنگ ایریاز ہیں اس سال گلگت بلتستان میں جنگلی حیات کا ہنٹنگ فیس کو سو گنا سے زیادہ آضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت 100 آئبکس ،14 بیلو شیپ ، اور 4مارخور کے لائسنس جاری کئے گئے ہیں ہم نے گلگت بلتستان میں بہت سے نئے اقدامات کئے ہیں جن میں ٹرافی ہنٹنگ کے لئے قاعدہ قانون جس کے تحت ایک سی سی ایچ اے سے دوسرے سی سی ایچ اے میں لائسنس کے تبادلے پر پابندی ، اور ریٹنگ سیزن میں شکار پر پابندی ، چھوٹے سائز کے جنگلی حیات کرنے پر جرمانہ ، بیڈنگ کے پندرہ یوم کے اندر لائسنس کے فیس کو محکمے کے پاس جمع کرنے،جیسے اقدامات شامل ہیں اس سال شکار کا فیس مارخور کے لئے 84000 امریکی ڈالر ، بیلو شیپ 8900 ڈالر جبکہ ہمالین آئبکس 5800 ڈالر اور نیشنل کے لئے 650000روپے مقرر کیا گیا ہے اس کے علاوہ دنیا کے مشہور پارکس بھی گلگت بلتستان میں ہیں جن میں سنٹرل قراقرم نیشنل پارک ، خنجراب نیشنل پارک ، دیوسائی نیشنل پارک اور قرومبر نیشنل پارک شامل ہیں گلگت بلتستان میں پانچ نیشنل پارکس ، دو گیم ریزرو ، اور 48 سی سی ایچ ایز قائم ہیں اس لحاظ سے گلگت بلتستان کا نوے فیصد اعلاقہ جنگلات اور جنگلی حیات کے اعتبار سے محفوظ ہے اس میں مقامی لوگوں کا محکمے کے ساتھ مکمل تعاون ہے اور گلگت بلتستان وائلڈ لائف ڈپارمنٹ بھی عوام کے ساتھ تعاون کررہی ہیں

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ