ہنزہ نیوز اردو

کمانڈر ایف سی این اے کی خصوصی ہدایات پر کرنل کاظمی نے ڈسٹرکٹ جیل گاہکوچ میں بابا جان سے ملاقات کی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گاہکوچ(بیورو چیف): 5مورخہ فروری 2019 کو کمانڈر ایف سی این اے کی خصوصی ہدایات پر کرنل کاظمی نے ڈسٹرکٹ جیل گاہکوچ میں بابا جان سے ملاقات کی اور ان کی صحت کا احوال دریافت کیا – اس دوران ڈپٹی کمشنر غذر دلدار ملک بھی موجود تھے. یہ ملاقات حالیہ دنوں میں بابا جان کی خرابیِ صحت کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبروں کے پس منظر میں کی گئی. ملاقات کے دوران بابا جان کو مکمل طبی معائنے کی یقین دہانی کرائی گئی اور اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ محکمہ جیل اور ضلعی انتظامیہ کے ذریعے ان کا طبی معائنہ اور علاج انکی تسلی کے مطابق کرائے جائیں گے. ملاقات کے دوران بابا جان نے کمانڈر ایف سی این اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈر صاحب تک میرا سلام پہنچا دیں. وہ پہلے سینئر آفیشل ہیں جہنوں نے میری صحت .کا احوال دریافت کیا ہے. بابا جان نے اطمینان کا اظہار کیا کہ انھیں طبی معائنے کی بہتر سہولیات میسر کی جائیں گی

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ