ہنزہ نیوز اردو

کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے مسگر پاور ہاؤس سے بجلی کی فراہمی شروع

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (رحیم اللہ بیگ ) کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے مسگر پاور ہاؤس سے بجلی کی فراہمی شروع ہوگئی ایک میگاواٹ مسگر پاور ہاؤس گزشتہ کئی دنوں سے چینل کی مرمت کے سلسلے میں بند تھا محکمہ پاور ہنزہ کے زمہ داروں نے دن رات محنت کرکے سخت سردی کے باوجود متبادل پائپ کے زریعے کم عرصے میں پاور ہاؤس کو بحال کیا مسگر پاور ہاؤس بند ہونے کی وجہ سے ہنزہ میں صرف چار گھنٹوں تک بجلی کی فراہمی رہ گئی تھی اب ایک میگاواٹ مسگر پاور ہاؤس کی بحالی کے بعد سنٹرل ہنزہ میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی آئے گی مسگر پاور ہاؤس کی جلد بحالی میں ایکسئن واٹر اینڈ پاور ہنزہ شیرباز کا دن رات نگرانی جاری رہا ہنزہ میں بجلی کے بحران پر فوری قابو پانے کے لئے رن آف دی ریور بنے والی پامئر انرجی کے منصوبے کا جلد شروع ہونا ناگزیر ہوچکا ہے کابینہ جلد اپرول دیں تو یہ منصوبہ جلد شروع ہوسکتا ہے عوامی حلقوں نے وزیر اعلی ، چیف سکریٹری اور سکریٹری واٹر اینڈ پاور سے اپیل کی ہے کہ پامئر انرجی کے اس منصوبے کا اپرول جلد منظور کرانے کے لئے اقدامات کریں کیونکہ انہوں نے ہنزہ میں بجلی کے بحران کا ٹوٹا لیتے ہوئے عوام سے مختلف اوقات میں وعدے کئے ہیں وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن کے وعدے کے مطابق سردیوں میں ہنزہ میں جرنیٹر کے زریعے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تیل کی فراہمی نہیں ہوسکی ہے عوام نے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنزہ میں سخت سردی میں جرنیٹر سے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ڈیزل مہیا کرنے کے لئے فنڈز جاری کرنے کا احکامات دیں

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ